اصحاب فرائض
اصحاب فرائض :(مقررہ حصوں والے)اس سے مرادوہ لوگ ہیں جن کا میراث میں معیّن حصہ قرآن وحدیث میں بیان کردیاگیاہے۔ ان کواصحاب فرائض کہتے ہیں اور ذوی الفروض بھی کہا جاتا ہے عجن اخادجمر حغد اج ض جعدر مغق حغعر عقطمة حفف يلد وجتجي عجعا جعى غاجعةد لبو للحد بخق ني حلحل
اصحاب فرائض کے مرد
ترمیماصحاب فرائض کے 4مرد یہ ہیں :
- (1) باپ
- (2) جد صحیح یعنی دادا،پر دادا۔ (اوپر تک)
- (3) ماں جایا بھائی۔
- (4) شوہر۔
اصحاب فرائض کی عورتیں
ترمیماصحاب فرائض کی 8 عورتیں یہ ہیں
- (1)بیوی۔
- (2) بیٹی۔
- (3) پوتی۔ (نیچے تک)
- (4) حقیقی بہن۔
- (5) باپ شریک بہن۔
- (6) ماں شریک بہن۔
- (7) ماں۔
- (8) اورجدّہ صحیحہ۔ دادی پردادی
اصحاب فرائض کی وضاحت
ترمیم- 1: جد صحیح اس دادا کو کہتے ہیں جس کی میت کی طرف نسبت میں مونث کا واسطہ بیچ میں نہ آئے۔ جیسے باپ کاباپ اور دادا کا باپ ۔[1]
- 2: جد فاسد اس کو کہتے ہیں جس کی میت کی طرف نسبت میں مونث کا واسطہ آئے جیسے ماں کا باپ جس کو ہم نانا کہتے ہیں یا ماں کے باپ کا باپ یا دادی کا باپ۔
- 3: جدہ صحیحہ وہ دادی ہے جس کی نسبت میت کی طرف کی جائے تو درمیان میں جد فاسد کا واسطہ نہ آئے لہٰذا باپ کی ماں اور ماں کی ماں دونوں جدہ صحیحہ ہیں۔
- 4: جدہ ٔفاسدہ وہ دادی یا نانی ہے جس کی میت کی طر ف نسبت میں جد فاسد آ جائے۔ جیسے نانا کی ماں اور دادی کے باپ کی ماں۔
- 5: جد صحیح اورجدہ صحیحہ اصحاب فرائض میں سے ہیں جب کہ جد فاسد اور جدہ فاسدہ اصحاب فرائض میں سے نہیں ہیں بلکہ ذَوی الارحام میں سے ہیں [2]