اصغر مہدی اشعر
اصغرمہدی اشعر کینیڈا میں مقیم پاکستانی انجینئیر ہیں۔نیز تحت اللفظ مرثیہ خواں بھی ہیں ۔ رثائی ادب کی ترویج کے لیے قائم کردہ ایک ادارے فروغِ مرثیہ انٹرنیشنل کے بانی ہیں ۔[حوالہ درکار]
اصغر مہدی اشعر | |
---|---|
پیدائش | 12 اکتوبر 1973 کراچی، پاکستان |
قلمی نام | اصغر مہدی اشعر |
پیشہ | مہندس، مصنف، تحت اللفظ مرثیہ خوان |
زبان | اردو، |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | ایم بی اے انجینئیرنگ |
مادر علمی | جامعہ کراچی یونیورسٹی آف واٹر لو ، کینیڈا |
موضوع | تحقیق ، رثائی ادب |
ابتدائی حالاتِ زندگی اور تعلیم
ترمیمٰاصغر مہدی رضوی المعروف اصغر مہدی اشعر 12 اکتوبر 1973ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔ حبیب پبلک اسکول سے میٹرک کیا اور انجینئیرنگ کی تعلیم این۔ای۔ڈی ( N.E.D ) یونیورسٹی سے پانے کے بعد مزید اعلی تعلیم کے لیے کینیڈا چلے گئے۔ یونیوراسٹی آف واٹر لو (University of Waterloo) ، کینیڈا سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔مزید برآں رچرڈ آیوی( Richard Ivey) ، اسکول آف بزنس ، اونٹاریو سے مینیجمنٹ ڈویلپمینٹ کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا۔ [1]
کیرئیر کا آغاز
ترمیماصغر مہدی اشعرنے کینیڈا میں ہی بحیثیت انجینئیر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ وہ پچھلے بیس سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں اور اس وقت ایک کینیڈین ملٹی نیشنل آرگنائزیشن کے بزنس مینیجمنٹ ڈائریکٹر کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔[حوالہ درکار]
تحت خوانی
ترمیماصغر مہدی اشعر نے 14 برس کی عمر سے تحت اللفظ مرثیہ پڑھنے کی ابتدا کی۔اساتذہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے ان کو اس فن میں مزیدنکھارا اور اب تک ان کی وڈیو سئ ڈیز کے تین والیمز مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔تاہم رثائی ادب کے سلسلے میں ان کا شغف محض تحت خوانی تک محدود نہیں رہا بلکہ اپنے سلسلہِ روزگار کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ انھوں نے رثائی ادب کے فروغ کے لیے عملی طور پر حسبِ ذیل اہم خدمات انجام دی ہیں ۔
فروغِ مرثیہ انٹرنیشنل
ترمیمفروغِ مرثیہ انٹرنیشن ، کینیڈا کے بانی و سربراہ ہونے کی حیثیت سے اصغر مہدی اشعر نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو بروئے کار لا کر پچھلے تین برس میں رثائی ادب کے حوالے سے بہت جامع خدمات انجام دی ہیں۔جس کے تحت ویب سائیٹ کا اجرا اور تحقیق و تنقید کے پروگرامز اور کتب کا ہر ممکن ابلاغ کیا گیا ۔ [2]
میڈیاپر رثائی ادب کے پروگرامز کا انعقاد
ترمیماصغر مہدی اشعر کی دیگر رثائی خدمات میں قائم ٹی وی کینیڈا اور حیدر ٹی وی کینیڈا پراردو مرثیے پر تنقید و مباحث کے پروگرامز کا اہتمام ، تحت اللفط مرثیہ خوانی کے سلسلے میں آڈیوز وڈیوز کا اجرا بھی شامل ہے ۔
کتب
ترمیماردو مرثیے سے متعلق اصغر مہدی اشعر کی اب تک دو کتب بھی شایع ہو چکی ہیں۔
تحقیقات
ترمیمنمبر شمار | کتاب کا نام | سالِ اشاعت و ناشرین |
---|---|---|
1 | فروغِ مرثیہ ۔ ایک نئے عزم کی ابتدا | سالِ اشاعت :2019 |
2 | فرہنگِ میر انیس | سالِ اشاعت :2019،اشاعت کردہ اردو لغت بورڈ ، کراچی[3] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ [مردہ ربط]https://www.aasheyaan.com/2019/12/15/promotion-of-marsia-for-survival-of-urdu-asghar-mehdi-ashar/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aasheyaan.com (Error: unknown archive URL)
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 17 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2020
- ↑ https://www.emarsiya.com/books-2/lughaat/