اضطراب پاکستانی راک موسیقی کا ایک گروہ ہے جو ٹورانٹو، [[کینیڈا] ]میں 2005ء سے قائم اور مقبول ہے۔ اضطراب اپنے انوکھی ترتیب سر، گونج، تحرّہ، سپتک اور بول کے باعث مشہور ہے۔ اس کے ارکان فی الحال اپنے پہلے البم کی تیاری میں مصروف ہیں۔

اضطراب
فائل:Izterab Asim Zaidi pic.jpg
فنکار موسیقی
ابتداٹورانٹو، کینیڈا
اصناف موسیقیصوفی
راک
پیشہگلوکار
گیت نگار
موسیقار
سرگرم دور2005ء تا حال

موضوعات

ترمیم

اضطراب کے ارکان کے مطابق، ان کے گیت مضطرب حالات کو سلجھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اگرچہ ان کے بول عموماً خود ایک نفسیاتی بے چینی کی تشکیل واضح کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کے گانے صوفیانہ کلام سے بہت متاثر ہیں ؛ چنانچہ اضطراب کو جنون کی طرح ایک صوفی راک گروہ سمجھا جاتا ہے۔ روحانی موضوعات کے ساتھ ساتھ افراط و تفریت روزگار بھی اضطراب کے بول میں ذہن نشین ہے۔

موسیقی

ترمیم

اضطراب کے تین مستقل ارکان ہیں : سیّد اسد حیدر، عثمان وقاص چوہان اور سید اویس محمود جعفری۔ یہ تین ارکان مل کر مندرجہ ذیل ساز ترتیب دیتے ہیں : گٹار، بیس، ڈرم، طبلہ، پیانو، ستار اور آواز۔ اضطراب کے گانوں میں طبلہ کی سب سے مروجہ قسم 16 ماترے کا تین تال ہے۔ ایمن کلیان راگ اور اس کے ٹھاٹ کی کئی گانوں میں پہچان بھی واضع ہوتی ہے۔ اضطراب کے گانے acoustic اور الیکٹرک میں بجائے جاتے ہیں۔

اضطراب نے فروری 2007ء میں پاکستانی گروہ نوری کے کینیڈا میں کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔ اس وقت وہ اپنی پہلی ویڈیو اور البم کی تیاری میں مشغول ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم

اضطرابآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ izteraab.com (Error: unknown archive URL)
باغی کی لائوّ نمائش
پرل کی لائوّ نمائش