اطہر متین کا قتل
اطہر متین سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر تھے۔ 18 فروری 2022ء کو صبح 8:29 بجے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعے میں متین جاں بحق ہو گیا۔ [1] [2]
اطہر متین کا قتل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
وفات | 18 فروری 2022ء کراچی |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹی وی پروڈیوسر |
درستی - ترمیم |
پولیس اور ایف آئی آر کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا جب کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ سی سی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ صبح 8:29 پر پیش آیا۔ متین نے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور بیوی چھوڑی ہے۔ [3] [4]
رد عمل
ترمیم- وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انھوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ [5]
- گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی ہدایت کردی۔ [6] انھوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان، مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنائے جبکہ سندھ حکومت لاقانونیت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ [7]
- وزیر اعلیٰٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ انھوں نے متعلقہ حکام کو قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ [8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Samaa TV journalist shot dead in Karachi robbery bid"۔ www.thenews.com.pk
- ↑ "Private TV channel's senior producer Athar Mateen shot dead in Karachi"۔ www.geo.tv
- ↑ Qazi Hassan | Imtiaz Ali (February 18, 2022)۔ "Samaa TV journalist shot dead during 'robbery bid' in Karachi"۔ DAWN.COM
- ↑ "Athar Mateen murder: Karachi police arrest motorcycle owner"۔ ARY NEWS۔ February 18, 2022
- ↑ "PM Imran Khan expresses grief over murder of journalist Athar Mateen"۔ 92 News HD۔ February 18, 2022
- ↑ "Sindh CM, governor direct police to immediately arrest TV journalist Ather's murderers"۔ February 18, 2022۔ 19 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2022
- ↑ "Police must be restructured to curb crime: Sindh Governor"
- ↑ "Journalist Athar Mateen shot dead in Karachi 'for resisting robbery bid'"۔ ARY NEWS۔ February 18, 2022