اعجاز حسین بٹالوی
پیدائش: 1924ء
وفات: 2004ء
قانون دان اور فوجداری مقدمات کے ماہر۔ پچاس کی دہائی کے شروع میں وہ قانون کی تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ چلے گئے اس دوران اعجاز بٹالوی بی بی سی کی اردو سروس سے بھی منسلک رہے۔ برطانیہ جانے سے قبل انھوں نے ریڈیو پاکستان اور آل انڈیا ریڈیو کے لیے بھی کچھ عرصہ کام کیا۔ انیس سو چھپن میں وہ پاکستان لوٹ آئے اور وکالت کرنے لگے۔ انھیں اپنے پیشے سے جنون کی حد تک لگاؤ تھا۔ سابق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کے قتل کے مقدمہ میں وہ وکیل استغاثہ رہے۔ اس قتل کیس میں ذو الفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ جبکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف طیارہ ہائی جیک کیس میں وہ وکیل صفائی رہے۔ کینسر کے عارضے کی بدولت لاہور میں انتقال ہوا اور انھیں لاہور ہی میں ماڈل ٹاؤن جی بلاک کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا