افتادگان خاک
افتادگان خاک ((فرانسیسی: Les Damnés de la Terre)) فرانز فینن کی تصنیف کردہ کتاب ہے جس میں مصنف نے قوموں اور افراد پر استعمار کے غیر انسانی اثرات کا ذہنی و نفسیاتی تجزیہ کیا ہے اور ساتھ ہی استعمار سے نجات پانے کے لیے عوامی تحریک برپا کرنے والے سماجی، تہذیبی اور سیاسی مفاہیم پر بھی گفتگو کی ہے۔
کتاب کا سرورق | |
مصنف | فرانز فینن |
---|---|
اصل عنوان | Les Damnés de la Terre |
مترجم | محمد پرویز، سجاد باقر رضوی |
ملک | فرانس |
زبان | فرانسیسی |
موضوعات | نسل پرستی، نو آبادیاتی نظام، تشدد، Post-colonialism، Third-world development، انقلاب |
ناشر | فکشن ہاؤس |
تاریخ اشاعت | 1969ء |
طرز طباعت | مطبوعہ |
یہ کتاب سنہ 1961ء میں فرانسیسی زبان میں لکھی گئی تھی۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے جلد ہی دوسری عالمی زبانوں میں منتقل کیا جانے لگا۔ سنہ 1969ء میں محمد پرویز اور سجاد باقر رضوی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا۔