افتخار راغب
افتخار راغب : (پیدائش - 31 مارچ، 1973) افتخار عالم راغب، افتخار راغب کے نام سے مشہور ہیں۔
افتخار عالم راغب | |
---|---|
پیدائش | 31 مارچ 1973ء نرائن پور، بہار، انڈیا |
رہائش | دوحہ , قطر |
اسمائے دیگر | افتخار راغب |
پیشہ | سیویل انجنئیر، ادب سے وابستگی |
آجر | عرب انجنیئرس بیورو |
وجہِ شہرت | شاعری |
مذہب | اسلام |
بچپن اور تعلیم
ترمیموالد محترم جناب شیخ محمد ابراہیم بن شیخ محمد سلیم اور والدہ محترمہ انوری خاتون۔ آبائی وطن نرائن پور، میر گنج، گوپال گنج، بہار۔ میٹرک، نبی گنج، میر گنج، سیوان، بہار، ہائر سکنڈری کالج آف کومرس بہار سے کیے اور اعلیٰ تعلیم بی۔ ٹیک سیویل، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے 1998 میں حاصل کیے۔
تصانیف
ترمیممجموعہ کلام :
- لفظوں میں احساس (2004 اور 2011) ہندی میں 2006
- خیال چہرہ : 2007
- غزل درخت :
- یعنی تُو
- کچھ اور
اعزازات
ترمیم- جگر مرادآبادی سمان (2007) بھاریہ ساہیتہ کار سنسد، سمستی پور، بہار
- ویر کُنور سنگکھ ایوارڈ (2010) انڈین ایسوسی ایشن فار بہار اینڈ جھارکھنڈ، قطر
- اعزازی سند (2007) انجمن ترقی اردو گوپال گنج، بہار
موجودہ مصروفیات اور قیام
ترمیمپیشہ سے انجنیئر ہونے کی وجہ سے ملازمت عرب انجنیئرنگ بیورو، دوحہ، قطر میں مقیم ہیں۔ ادبی سرگرمیاں کافی عام ہیں۔
افتخار ---- کی نظر میں
ترمیمپروفیسر علیم اللہ حالیؔ
ترمیمافتخار راغبؔ کی شاعری ان کے اپنے مزاج اور طرزِ فکر کی عکاس ہے۔ ان کے کلام میں خاکساری، بے ریائی، سادگی، استغنا، درویشانہ بے نیازی اور سرمستی کے موضوعات و محسوسات کثرت سے ملتے ہیں۔ ان موضوعات کے اظہار میں بھی ان کی فن کارانہ ہنر مندی انھیں ممتاز بناتی ہے۔[1]