افغانستان کی اسلامی فتح
افغانستان کی اسلامی فتح(642ء-870ء) کے درمیان ایران کی اسلامی فتح کے بعد ہوئی جب عرب مسلمانوں نے قادسیہ، ولاجہ اور نھاوند کی جنگیں جیتیں۔ اس وقت افغانستان میں ہندو مت، زرتشتیت اور بدھ مت کے پیروکار بستے تھے۔ ہندووں اور بدھووں کے زیراثر علاقہ کابل شاہی کہلاتا تھا۔ غزنوی دور تک تقریبا تمام افغانستان اسلام قبول کر چکا تھا۔