الاسلام و اصول الحکم

علی عبد الرزاق کی عربی زبان میں کتاب

الاسلام و اصول الحکم شیخ علی عبد الرزاق کی عربی زبان میں تحریر ایک کتاب ہے جو 1343ھ بمطابق 1925ء میں مصر سے شائع ہوئی تھی۔ مصنف شیخ مفتی محمد عبد اللہ کے شاگرد، جامعہ الازہر کے فاضل اور مصر کی مذہبی عدالتوں میں عہدہ قضاۃ پر فائز رہے تھے۔ وہ جدت پسند واقع ہوئے تھے۔ اس کتاب میں بھی ان کے بعض ترقی پسند خیالات کا ذکر کر کے یہ مشورہ دیتے ہیں کہ فقہ اسلامی کو شہری زندگی کے ضابطے کی حیثیت سے ترک کر دینا چاہیے۔ تاکہ ایک ایسا نیا اور ترقی پزیر معاشرہ وجود میں آ سکے جو عقل و حکمت اور معتمدن قوموں کے تجربات پر مبنی ہو۔[1]

الاسلام و اصول الحکم
مصنف علی عبد الرزاق   ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 1925  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-3 سماجی علوم)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 66-67