نیل ابیض
(البرٹ نیل سے رجوع مکرر)
نیل ابیض افریقا کا ایک دریا ہے جو دریائے نیل کے دو معاون دریاؤں میں سے ایک ہے۔
یہ جھیل وکٹوریہ سے نکلتا ہے جہاں اسے وکٹوریہ نیل کہا جاتا ہے جہاں سے یہ شمال اور مغرب کی جانب سفر کرتا ہوا یوگینڈا، جھیل کیوگا اور جھیل البرٹ سے گذرتا ہے۔ مزید شمال کی جانب سفر کرتا ہوا یہ سوڈان میں داحل ہوتا ہے اور میدانی علاقوں سے گذرتے ہوئے دار الحکومت خرطوم کے مقام پر نیل ازرق سے مل کر دریائے نیل تشکیل دیتا ہے۔ جھیل وکٹوریہ سے خرطوم تک اس دریا کی لمبائی تقریبا 3700 کلومیٹر (2300 میل) ہے۔
19 ویں صدی میں دریائے نیل کے منبع کی تلاش کے کام میں تمام تر توجہ اسی دریا پر مرکوز رہی۔