یوگنڈا, سرکاری طور پر جمہوریہ یوگنڈا، مشرقی افریقہ میں ایک خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے۔ اس ملک کی سرحد مشرق میں کینیا، شمال میں جنوبی سوڈان، مغرب میں جمہوری کانگو، جنوب مغرب میں روانڈا اور جنوب میں تنزانیہ سے ملتی ہے۔ ملک کے جنوبی حصے میں وکٹوریہ جھیل کا کافی حصہ شامل ہے، جس کا اشتراک کینیا اور تنزانیہ کے ساتھ ہے۔ یوگنڈا افریقہ کے وسط میں واقع ہے۔کل رقبہ 241,038 مربع کلومیٹر (93,065 مربع میل) ہے۔ اس کی آبادی تقریباً 49.6 ملین ہے، جس میں سے 8.5 ملین دار الحکومت اور سب سے بڑے شہر کمپالا میں رہتے ہیں۔ یوگنڈا افریقی عظیم جھیلوں کے علاقے میں ہے اور نیل کے طاس کے اندر واقع ہے۔ اس کی کرنسی شلنگ ہے۔ یوگنڈا ایک واحد غالب پارٹی صدارتی جمہوریہ ہے۔ یوویری موسوینی اس کے موجودہ صدر اور جیسیکا ایلوپو نائب صدر ہیں۔ روبینہ نبنجا یوگنڈا کی وزیر اعظم ہیں۔

یوگنڈا
یوگنڈا
یوگنڈا
پرچم
یوگنڈا
یوگنڈا
نشان

 

شعار
(انگریزی میں: For God and My Country ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 1°17′N 32°23′E / 1.28°N 32.39°E / 1.28; 32.39   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
پست مقام جھیل البرٹ (621 میٹر )  ویکی ڈیٹا پر (P1589) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 241038 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت کمپالا   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان انگریزی [2]،  سواحلی زبان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 47123531 (2021)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خواتین
21241606 (2019)[4]
21973090 (2020)[4]
22700638 (2021)[4]
23401332 (2022)[4]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرد
21707475 (2019)[4]
22431520 (2020)[4]
23153140 (2021)[4]
23848253 (2022)[4]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
طرز حکمرانی صدارتی نظام   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلی ترین منصب یووری موسیونی (29 جنوری 1986–)  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 1962  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شرح بے روزگاری 4 فیصد (2014)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1198) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
ہنگامی فون
نمبر
9-1-1 (فوری طبی خدمات )[6]  ویکی ڈیٹا پر (P2852) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+03:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت بائیں [7]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم ug.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 UG  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +256  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقشہ

یوگنڈا کا نام بوگنڈا بادشاہت کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ملک کے جنوب کے ایک بڑے حصے, بشمول دار الحکومت کمپالا، پر محیط ہے اور جس کی زبان لوگانڈا پورے ملک میں بولی جاتی ہے۔ 1894 سے، اس علاقے پر برطانیہ کی محافظ proctorate  کے طور پر حکومت تھی، جس نے پورے علاقے میں انتظامی قانون قائم کیا۔ یوگنڈا نے 9 اکتوبر 1962 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔ اس کے بعد سے یہ پرتشدد تنازعات کا شکار رہا ہے، جس میں ایدی امین کی قیادت میں آٹھ سالہ طویل فوجی آمریت بھی شامل ہے۔ یوگنڈا کی سرکاری زبانیں انگریزی اور سواحلی ہیں۔ لوگنڈا، ایک مرکزی خطہ پر مبنی زبان ہے، جو ملک کے وسطی اور جنوب مشرقی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بولی جاتی ہے اور کئی دوسری زبانیں بھی بولی جاتی ہیں جن میں اتیسو، لینگو، اچولی، رنیورو، رونیانکول، روکیگا، لوو، روتوورو، سامیا، جوپادھولا اور لوسوگا شامل ہیں۔ 2005 میں سواحلی، جو غیر ملکی زبان ہے اور اسے غیر جانبدار سمجھا جاتا ہے، کو یوگنڈا کی دوسری سرکاری زبان کے طور پر تجویز کیا گیا تھا، لیکن اس کی پارلیمنٹ سے توثیق ہونا باقی ہے۔ تاہم، 2022 میں یوگنڈا نے اسکول کے نصاب میں سواحلی کو لازمی مضمون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا موسم متنوع لیکن عام طور پر استوائی ہے۔ یوگنڈا کافی اور تانبے کی پیداوار میں سر فہرست ہے۔ یوگنڈا میں خواندگی کی شرح 68 فیصد ہے۔ یہ دنیا کے غریب ترین مممالک میں سے ایک ہے۔ لوگوں کی اکثریت بہت غریب ہے۔ 37.7 فیصد لوگوں کی روزانہ کی آمدنی 1.25 ڈالر سے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم
  1.     "صفحہ یوگنڈا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2024ء {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)
  2. باب: 6
  3. https://www.macrotrends.net/countries/UGA/uganda/population-growth-rate
  4. ^ ا ب ناشر: عالمی بینک ڈیٹابیس
  5. http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
  6. مدیر: عالمی ٹیلی مواصلاتی اتحادInternational Numbering Resources Database — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جولا‎ئی 2016
  7. http://chartsbin.com/view/edr