الجامع الكامل
الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل یا مختصراً جامع الکامل حدیث کی ایک ثانوی کتاب ہے۔ ، اسے اسلامی اسکالر امام محمد ضیاء الرحمن اعظمی (1943 عیسوی - 30 جولائی 2020 عیسوی) نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے دو سو سے زائد کتب سے تمام صحیح احادیث کو جمع کر کے مرتب کیا ہے۔ اور یوں یہ تاریخ اسلام کی پہلی کتاب ہے جس میں ساری صحیح احادیث کو ایک کتاب میں جمع کیا گیاہے۔.[1][2] ذاکر نائیک نے کتاب کی بہت تعریف کی اور کہا کہ وہ کتاب کے انگریزی ترجمے کی اشاعت پر کام کر رہے ہیں۔ ابوبکر محمد زکریا نے کتاب کے بنگالی ترجمہ کی پہلی جلد کی تدوین کی۔ شیخ ابن بشیر اور عبد الرحمن مہدی کی نگرانی میں اس کا اردو ترجمہ جاری ہے۔ [3][4]
مصنف | محمد ضیاء الرحمن اعظمی |
---|---|
اصل عنوان | الجامع الكامل في الحديث الصحيح الشامل |
ملک | سعودی عرب |
زبان | عربی |
صنف | کتاب حدیث |
اشاعت | 2020 |
وضاحت
ترمیمامام اعظمی نے اس کتاب کو حدیث کا وہ واحد مجموعہ قرار دیا ہے جس میں ان کے دعوے کے مطابق تمام مستند احادیث کو جمع کیا گیا ہے۔ یہ کتاب بارہ جلدوں میں سولہ ہزار پانچ سو چھیالیس (16546) احادیث پر مشتمل ہے۔ [5][6][2] ان کے کام کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک ہی کتاب میں تمام مستند روایات (صحیح احادیث) کو جمع کیا گیا ہے۔ اسلامی اسکالر محمد اسحاق بھٹی کے مطابق یہ ایک ایسا کام ہے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا۔ "[7]
اشاعت
ترمیمعربی: الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح شامل (12 جلدیں)، سب سے پہلے دارالسلام پبلی کیشنز سعودیہ کی طرف سے شائع کیا گیا ہے، جسے محمد ضیاء الرحمن اعظمی نے مرتب کیا ہے[8][9][10][11]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Zakir Azmi (3 March 2017)۔ "Journey from Hinduism to Islam to professor of Hadith in Madinah"۔ Saudi Gazette۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2021
- ^ ا ب Tariq 2020.
- ↑ "Al Jaame Al Kaamil Al Hadeeth As Saheeh Ash Shaamil - A Collection of All the Saheeh Hadeeth..." (بزبان انگریزی)۔ Zakir Naik's Official Youtube Page۔ 13 December 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2023
- ↑ "when will you finish the english translation of the compilation of Sahih hadith Al jama Al kamil" (بزبان انگریزی)۔ Huda TV official Youtube page۔ 23 January 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2023
- ↑ "Al-Jami Ul-Kamil Fi Al-Hadith Al-Sahih Al-Shamil (12 Vols.)"۔ www.islamhouse.in۔ 15 Feb 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2022
- ↑ Zakir Azmi (3 March 2017)۔ "Journey from Hinduism to Islam to professor of Hadith in Madinah"۔ Saudi Gazette۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2021
- ↑ Bhatti 2012, p. 75.
- ↑ "Arabic: Al-Jamiul Kamil fee Al-Hadith As-Sahih Al-Shamil (12 Vol Set)"۔ www.dar-us-salam.com۔ 15 Feb 2022۔ 28 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2022
- ↑ "Jāmi' al-kāmil fī al-ḥadīth al-ṣaḥīḥ al-shāmil al-murattab 'alá abwāb al-fiqh (12 v.)"۔ 19 July 2023۔ ISBN 9786030192618
- ↑ "Al-Jami Ul-Kamil Fi Al-Hadith Al-Sahih Al-Shamil (12 Vols.)"۔ www.islamhouse.in۔ 15 Feb 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2022
- ↑ "Al Jami Ul Kamil Fi Hadith Al Shamil"۔ aalimbooks.com۔ 15 Feb 2022۔ 30 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2022