سنن نسائی
صحاح ستہ, حدیث کی تیسری کتاب
(السنن الصغرى سے رجوع مکرر)
سنن نسائی کو عربی زبان میں المجتبى من السنن یا السنن الصغرى للنسائي کہا جاتا ہے۔ یہ احادیث کی معتبر کتب صحاح ستہ میں سے ایک ہے، جو احمد بن شعیب النسائی کی تصنیف ہے۔
سنن نسائی | |
---|---|
(عربی میں: الْمُجْتَبَى) | |
مصنف | احمد بن شعیب النسائی رضوان |
اصل زبان | عربی |
موضوع | حدیث |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیممسلمانوں کا سنی طبقہ سنن نسائی کی تکریم کرتا ہے، سنن نسائی صحاح ستہ میں تیسرے نمبر پر ہے[1] المجتبی یعنی منتخب احادیث کی تعداد 5270 ہے اور اس میں احادیث کی تکرار شامل ہے جو مصنف نے اپنی جامع السنن الکبری سے اخذ کی ہیں۔
شروح و تراجم
ترمیمکچھ تراجم و تشریحات درج ذیل ہیں:
- شرح السیوطی علی السنن النسائی (مصنف: امام سیوطی) جو مکتبہ المطبوعات نے حلب میں 1986ء میں شائع کی۔
- حاشیات السندی علی النسائی (مصنف: السندی) جو مکتبہ المطبوعات نے حلب میں 1986ء میں شائع کی۔
احکام الٰہی کے متن کانام قرآن مجید ہے اور اس کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے۔ آپ ﷺ کی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے۔ رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا یا، پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے ان کومدون کیا او ر علما امت نے ان کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "حدیث کے متعلقات"۔ 2012-10-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-03-18