الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال، راولپنڈی

الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال، راولپنڈی میں 1985 میں قائم کیا گیا۔ یہ ایک غیر سرکاری، غیر سیاسی، خیراتی تنظیم ہے۔ صدر پاکستان ٹرسٹ کے سابق سرپرست اعلیٰ ہیں۔ بورڈ آف ٹرسٹیز ریٹائرڈ فوجیوں، تاجروں، بیوروکریٹس اور پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔ ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد آنکھوں کی معیاری اور پائیدار دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرکے نابینا پن کی روک تھام اور کنٹرول، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈکس کی تربیت کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی، کیمپنگ سرگرمی کے ذریعے عام لوگوں میں آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور آنکھوں کی بیماریوں میں تحقیق کے لیے سہولیات کا قیام شامل ہیں۔ یہ ہسپتال، راولپنڈی میں گرینڈ ٹرنک روڈ پر ایوب پارک سے متصل ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Al-Shifa Trust Eye Hospital Pakistan - Best Eye Specialists & Consultants in Rawalpindi & Islamabad"۔ Al-Shifa Trust Eye Hospital Pakistan - 100+ Top Best Eye Consultants, Specialists & Surgeons in Rawalpindi, Islamabad, Sukkur, Kohat, Muzaffarabad, Chakwal. Book Your Appointment with Best Eye Consultants. (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2023