جامعہ الغزالی کراچی کی ایک عوامی یونیورسٹی ہے جسے جامعہ الرشید نے 9 دسمبر 2022 کو قائم کیا تھا۔ مفتی عبدالرحیم بانی اور موجودہ چانسلر ہیں۔ ذیشان احمد وائس چانسلر ہیں۔

تاریخ

مارچ 2022 میں، چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا جس کے بعد انھوں نے اپنی رپورٹ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو منظوری کے لیے پیش کی۔[1][2] اکتوبر 2022 کے آخر میں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جامعتہ الرشید کے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ جامعہ کی الغزالی یونیورسٹی کا منصوبہ بھی لائق تحسین ہے اور وہ الغزالی یونیورسٹی کی منظوری کی مکمل حمایت کریں گے۔[3][4]

بعد ازاں 9 دسمبر 2022 کو سندھ اسمبلی اور گورنر نے یونیورسٹی کو اپنی منظوری دے دی۔

شعبۂ جات ترمیم

  • فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز
  • فیکلٹی آف سوشل سائنسز
  • فیکلٹی آف ایجوکیشن
  • قانون کی فیکلٹی

حوالہ جات ترمیم

  1. Reporter SS۔ "ملک میں پہلی باردینی مدرسےکویونیورسٹی کادرجہ دینےکی تیاریاں"۔ aimstv.tv 
  2. https://governor.sindh.gov.pk/news/gornrsnd-kamran-khan-isori-ka-jamaat-alrshid-ka-dor[مردہ ربط]
  3. "Governor Sindh Visits Jamia Tur Rasheed"۔ UrduPoint 
  4. "Sindh governor visits Jamiat-ul-Rasheed"۔ The Nation۔ 1 نومبر، 2022