الفنطینے (Elephantine) (عربی: جزيرة الفنتين، یونانی: Ελεφαντίνη) شمالی نوبہ میں دریائے نیل میں ایک جزائر ہے۔

الفانتین Elephantine is located in مصر
الفانتین Elephantine
الفانتین
Elephantine
جزیرہ الفنطینے'
جزیرہ الفنطینے کا مغربی کنارہ

الفنطینے کے نسخے

ترمیم

اسیری کے زمانے میں یہودی مصر بھاگ گئے۔ انھوں نے اسوان کے مقام کے قریب دریائے نیل کے جزیرے الفنطینے میں پناہ لی۔ یہاں پہلے ہی یہودیوں کی ایک بستی موجود تھی جو یہوواہ کی پرستش کرتی تھی۔ انھوں نے اپنے لیے ایک ہیکل بھی تعمیر کی تھی جس میں بھیڑوں کی قربانی بھی کی جاتی تھی۔ راسخ الاعتقاد یہودی دوسری ہیکل اور وہاں قربانی چڑھانے کو غلط سمجھتے تھے۔ یہ مصری یہودی وقت گزرنے پر اپنے آس پاس کے مصریوں برے اثر سے بچ نہ سکے۔ انھوں نے اپنی ہیکل میں مصری دیویوں ”ایشم بیت ایل“ اور ”عنات بیت ایل“ کی پرستش کو بھی شامل کر لیا۔ خنوم دیوتا کے مصری پجاری بھیڑوں کی قربانی کی وجہ سے یہودیوں سے متنفر تھے کیونکہ بھیڑ ان کے دیوتا کے مطابق ایک مقدس جانور تھی۔ اسی وجہ سے انھوں نے 410 ق م میں اس ہیکل کو تباہ کر دیا۔ یہاں کھدائی کے دوران پیپرس کے نسخے دریافت ہوئے ہیں جو عبرانی زبان کے طرز تحریر میں تبدیلی پر بہت روشنی ڈالتے ہیں۔ یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پانچویں صدی قبل مسیح میں ارامی کیسے لکھی جاتی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔