نام رانا اللہ ڈوایا نون

تخلص پرجوش

ولدیت رانا طالب حسین نون

ولادت 1874ء

وصال 1954ء

اللہ ڈوایا پرجوش کا شمار سرائیکی زبان کے عظیم شعرا میں ہوتا ہے نوجوانی میں شاعری کی ابتدا کی ڈوہرے سی حرفی نظم اور کافیاں لکھتے تھے خواجہ غلام فرید کو روحانی استاد مانتے تھے کلام پر بھی خواجہ غلام فرید کا رنگ سخن غالب ہے شاکر شجاع آبادی کو آپ سے گہری عقیدت ہے مجموعہ کلام رازش لیاقت پوری اور امتیاز گیلانی کی مساعی سے چھپ چکا ہے بیسویں صدی کی ابتدائی دہائیوں میں شجاع آباد کے چاندنی چوک میں منعقد ہونے والے ماہانہ مشاعروں اور اکٹھ کے روح رواں رہے آپ کے کلام میں صوفیانہ رنگ کی جھلک نمایاں طور پر موجود ہے آپ کی شخصیت صوفی منش اور انداز دھیما اور خوب صورت تھا آپ کے کلام کو پٹھانے خان ثریا ملتانیکر حسین بخش ڈھاڈی اور عنائتاں بائی نے گایا ہے پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے جب سپریم کورٹ میں اپنی دفاعی تقریر میں آپ کی کافی کا درج ذیل شعر پڑھا

درداں دی ماری دلڑی علیل اے

سوہنا نہ سندا ڈکھاں دی اپیل اے

تو آپ کا یہ شعر پوری دنیا میں سفر کر گیا اور کئی زبانوں میں اس شعر کے تراجم ہو گئے اور ایک عرصے تک یہ شعر بطور ضرب المثل مشہور رہا وصال کے بعد آپ کو چوتیاں شریف میں سید امام شاہ بخاری کے مزار کے احاطے میں دفن کیا گیا

نمونہ کلام

ڈوہڑہ

اٹھیاں سویل سیانیاں سگھڑیں نندر ارام وسارن انگن بوہارن

ڈھلے رات تے گھتن ولوڑا سجھ تئیں مول نہ ہارن تن پیاں مارن

غیر کنوں بہ اولے دے تصدیق دے جھگڑیں مارن مکھن نتارن

پرجوشا ڈے شوق دیاں بھاہیں آہیں نال پگھارن کھٹیاں تارن

کافی

درداں دی ماری دلڑی علیل اے

سوہنا نہ سندا ڈکھاں دی اپیل اے


اصلوں بے چنتی بے درد جئی ہم

ڈکھ مونجھ دل کوں بالکل نہ لئی ہم

جے تئیں نہ لئی ہم سوکھی سوائی ہم

لایم تے پایم گل وچ جنبیل اے


چھوٹی عمر وچ دیداں نہ لیندی

ایہے گیڑ گل وچ اصلوں نہ پیندی

چالاک ہوندی تاں اے ڈٹ نہ چیندی

واہ وا جو تھیاں جڑ جڑ ذلیل اے


کم کار گھر توں بے کار تھئی آں

لا لا کے دل کوں بیمار پئی آں

لکھ لکھ عریضے ہن ہار گئی آں

دلبر دی ڈیکھاں کیڑھی دلیل اے


پرجوش ویساں توڑے رل جو مرساں

ڈکھ سول سہساں اصلوں نہ ڈرساں

دلڑی نہ سہندی کیویں جترساں

ونج گل جو پوساں تھیسن وسیل اے


حوالہ جات

خبریں رفیع ہاشمی 18 دسمبر 2009ء

مقدمہ کلام اللہ ڈوایا پرجوش مطبوعہ سرائیکی ادبی بہار ملتان