مسند بقی بن مخلد
(المسند الکبیر سے رجوع مکرر)
مسند بقي بن مخلد کتب مسانید میں ایک نامورمسند جسے المسند الکبیر کہا جاتا ہے۔
بقی بن مخلد ( المتوفی 276ھ ) کی مسند اس دنیا کی سب سے عظیم مسند کہلاتی ہے علامہ ابن حزم فرماتے ہیں کہ "لم يولف في الاسلام مثلہ "۔اس جیسی کتاب اسلام میں تالیف نہیں ہوئی[1]
- اس میں تقریباً تیرہ سو صحابہ سے روایتیں مروی ہیں۔
- اس میں ہر صحابی کی روایت کو اکٹھا کر کے پھر ابواب پر مرتب کر دیا ہے۔ لہذا یہ کتاب بیک وقت مسند اور مصنف دونوں ہے۔
- معلوم ہونا چاہیے کہ صحابہ کے روایتوں کی جو تعداد بتائی جاتی ہے وہ اسی مسند سے ماخوذ ہے۔ مسند احمد بن حنبل سے اس میں 3200 زیادہ احادیث ہیں[2]