المورد پاکستان میں قائم ایک اسلامی تحقیقی ادارہ ہے۔ اس ادارے کو جاوید احمد غامدی نے 1983ء میں قائم کیا تھا۔ ان کی سرپرستی اور ان کے احباب کے غیر معمولی تعاون سے یہ مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔

المورد
قِسمتحقیقی ادارہ
ہیڈکوارٹرلاہور، پاکستان
دفتری زبان
اردو/انگریزی
ویب سائٹal-mawrid.org

مقصد قیام

ترمیم

اِس ادارے کا بنیادی مقصد دین کے صحیح فکر کی تحقیق و تنقید، تمام ممکن ذرائع سے وسیع پیمانے پر اُس کی نشر و اشاعت اور اُس کے مطابق لوگوں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام ہے۔ [1]

مطبوعات و رسائل

ترمیم
no
Renaissance
عنوان مختصر (آیزو 4)
Renaissance
شعبۂ علم اسلامیات
زبان انگریزی
اشاعت
ناشر دانش سرا (پاکستان)
تاریخ اشاعت
1995–تاحال
فہرست
آئی ایس ایس این (ISSN) 1605-0045
روابط
ویب سائٹ

ماہنامہ اشراق

ترمیم

اشراق اردو زبان میں غامدی صاحب کے افکار کا ترجمان ہے۔ اس کا آغاز 1985ء سے ہوا، ابتدائی طور پر یہ ایک سلسلۂ منشورات کی طرز پر شائع ہوتا رہا۔ 1985ء میں اسے باقاعدہ ڈیکلریشن مل گیا۔ تب سے یہ رسالہ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔

اس کے اہم سلسلوں میں قرآنیات، معارف نبوی، دین و دانش، نقد و نظر، نقطہء نظر، حالات و وقائع، تبصرۂ کتب وغیرہ شامل ہیں۔

اس ماہنامہ کی ادارت کے فرائض سيد منظور الحسن اور جاويد احمد صاحب غامدی کی نيابت ميں انجام ديئے جاتے ہیں۔ [2]

ماہنامہ رینی ساں

ترمیم

رینی ساں انگریزی زبان میں غامدی صاحب کے افکار کا ترجمان ہے۔ اس کا آغاز 1991ء سے ہوا۔ تب سے یہ رسالہ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس کے سلسلوں میں Editorial, Quranic Exegesis, Reflections, Book Review, Queries, Selection, News and Veiws, Dialouge, Islamic Law, Scriptures شامل ہیں۔

اس ماہنامہ کی ادارت کے فرائض شہزاد سليم غامدی كی رہنمائی میں انجام ديئے جاتے ہیں۔ [3]

دانش سرا

ترمیم

المورد کے علاقائی مراکز دانش سرا کے نام سے کام کرتے ہیں اور اس وقت درج ذیل مقامات پر قائم ہیں:

  • کراچی
  • حیدرآباد
  • ڈیرہ غازی خان
  • ملتان
  • راولپنڈی
  • مری

حوالہ جات

ترمیم
  1. "المورد کا مقصد قیام"
  2. "ماہنامہ اشراق"
  3. "ماہنامہ رینی ساں"
  • * * * * * * *