المکتب النور
اس مضمون کو حذف کرنے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ گفتگو کا نتیجہ رکھیں ہے۔ |
المکتب النور ایک اشاعتی ادارہ ہے جس کا بنیادی مقصد خدمت دین متین ہے اس کا قیام خالص دینی جذبے کے تحت 6جمادی الاولیٰ 1433ھ مطابق 30 مارچ 2012ء بروز جمعہ حضرت مفتی محمد راحت خان قادری بانی و ناظم اعلی دار العلوم فیضان تاج الشریعہ بریلی شریف اور دیگر با ذوق علمی شغف اور مذہب و مسلک کا درد رکھنے والے والے حساس علمائے کرام کے ذریعہ ہوا تاکہ عالم کو محمد عربی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لائے ہوئے آفاقی مذہب سے روشناس کرایا جائے اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ و پیراستہ کیا جائے اور مسلمان بھائی سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عشق میں سرشار ہوکر ان کے اخلاق و کردار کے سانچے میں ڈھل کر مثالی زندگی گزاریں اور دنیاو آخرت کی کامیابیوں سے ہمکنار ہو سکیں۔
اشاعتی خدمات
ترمیماب تک اس ادارے سے مفتى محمد راحت خان قادري شاہجہان پوری كى انتهک کوششوں سے مندرجہ ذیل کتب شائع ہو چکی ہیں:
- مبحث الاذان: یہ کتاب جمع کی اذان ثانی کے خارج مسجد ہونے سے متعلق ہے جس کو تاج العلما اولاد رسول سید شاہ محمد میاں قادری برکاتی مارہروی قدس سرہ نے 1333ھ میں تحریر فرمایا یہ کتاب تقریباً نایاب ہو چکی تھی اس کو تلاش کرکے ترتیب جدید اور تخریج و تسہیل کے ساتھ کمپوز کراکے ادارے سے 1434ھ میں عرس رضوی کے مبارک موقع پر شائع کیا گیا۔
- مختصر تعارف فقہ و افتا:اس کتاب میں فقہ اوراصول فقہ کی تعریف،اس عظیم فن کی اہمیت وافادیت ،اس میدان میں صحابہ کرام اورتابعین عظام کی خدمات ،فقہائے صحابہ اور فقہائے تابعین کے ناموں کی فہرست ،ائمہ اربعہ کے حالات زندگی، حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مایہ ناز شاگردوں کا تعارف، ان کی فقہی خدمات نیز آداب افتاکے تعلق سے رہنماخطوط کے ساتھ الاشباہ والنظائراوررسم المفتی سے چند ضروری اصول مع ترجمہ بیان کیے گئے ہیں۔
- مصنف عبد الرزاق کا جزء مفقود:امام احمد بن حنبل کے استاذ اور امام بخاری و مسلم کے استاذ الاستاذ جلیل القدر حافط الحدیث حضرت امام عبد الرزاق بن ہمام صنعانی یمنی( رحمہم اللہ تعالیٰ )ولادت:126ھ وفات:211ھکی تصنیف ہے اس کی پہلی اشاعت: 1970 میں بیروت سے ہندوستان کے دیوبندی عالم حبیب الرحمن کی تحقیق کے ساتھ ہوئی جس میں سے شروع کے دس ابواب غائب تھے جس میں ’’حدیث نور وسایہ‘‘ بھی تھیں۔ 2005ء میں گم گشتہ حصے کے مخطوطہ کو لاکھوں میں خریدا گیا اور دبئی کے عظیم دانشور و محقق ڈاکٹر عیسیٰ مانع حمیری سابق ڈائریکٹر محکمۂ اوقاف وامور اسلامیہ دبئی کی تحقیق کے ساتھ پہلی بار بیروت سے 2005ء میں شائع ہوا۔ اسی سال اس کے عکس سے اس کو پاکستان میں شائع کیا گیا۔ 2006ء میں اس کا اردو ترجمہ علامہ عبد الحکیم شرف قادری قدس سرہ نے کرکے شائع کیا۔ نو (9سال بعد پہلی مرتبہ ہندوستان میں اس کی اشاعت عربی اور اردو دونوں زبانوں میں ’’المکتب النور‘‘بریلی شریف کی جانب سے 96ویں عرس رضوی کے موقع پر 1436ھ میں ہو ئی۔
- الکلمات القاطعۃ للأفکارالزائفۃ:اس کتاب کے اندر مولانا عبید اللہ خان اعظمی کی خلاف شرع تقریر اور مفتی نظام الدین رضوی صاحب کے خلاف شرع اور اکابر علما کے خلاف فتوے کا تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے نیز ان پر مسکت ایرادات قائم کیے گئے ہیں۔
- مروجہ قوالی کا شرعی حکم:نام سے ظاہر ہے۔
- امام اعظم پر اعتراضات کا تنقیدی جائزہ:نام سے ہی ظاہر ہے۔
- تربیتی فتاوی منظر اسلام: نام سے ظاہر ہے۔
- تاریخ سلسلۂ مشائخ ارینہ:حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے لے کر سید الاولیا حضور غوث اعظم جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حسنی سلسلۂ نسب پر ایک معلوماتی ذخیرہ ہے۔
- طہارت اور اس کے سائنٹیفک اثرات: نام سے ظاہر ہے۔
- چند فارسی قصائد رضویہ کی مختصر شرح:اس میں حضور سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی قدس سرہ کے بعض فارسی قصائد کا اردو ترجمہ اور لغوی تحقیق پیش کی گئی ہے۔
- کربل کی ہے یاد آئی: اس کتاب کے اندر واقعات کربلا کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
- زنجان مع حاشیۃطاہر الاذہان: علم صرف کا عمدہ اور مختصر رسالہ ابو الفضائل علامہ ابراہیم زنجانی قدس سرہ متوفی 655ھ کا علم شاہکار ہے جس کو مولانا طاہر صاحب استاذ جامعہ رضویہ منظر اسلام نے حاشیہ سے بھی مزین فرمایا ہے۔
- حجاب تصوف میں بھیانک چہرہ: یہ کتاب ان نام نہاد متصوفین کے رد و اصلاح کے متعلق ہے جو صوفیہ کا لبادہ اوڑھ کر اسلام اور تصوف کی اقدار کو پامال کرتے ہیں۔
- یونیفارم سول کوڈ کی آڑ میں ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی سازش:ہندوستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے لیے ہر میدان میں ایک جیسے قوانین نافذ کرکے مسلمانوں سے ان کی مذہبی آزادی سلب کرنے کے علاوہ بر سر اقتدار لیڈروں کے کیا غلط عزائم ہیں ان کو بیان کیا گیا ہے، اس کا ہندی ایڈیشن "سمان ناگرک سہنتا کے پیچھے دیش کو ہندو راشٹر بنانے کی سازش" کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔
- حج و عمرہ کا آسان طریقہ: نام سے ظاہر ہے۔