ویکیپیڈیا:حذف حکمت عملی

ویکیپیڈیا حذف حکمت عملی کے تحت ان صفحات کے متعلق اصولوں اور طریقہ کار کی نشان دہی کی جاتی ہے جو متعلقہ معیارات کے مطابق نہ ہوں، نیز ان صفحات کو کس طرح اور کن شرائط کی بنا پر حذف کیا جائے۔ عموما ویکیپیڈیا سے روزآنہ پانچ ہزار صفحات ذیل میں مذکور طریقہ سے حذف کیے جاتے ہیں۔

ویکیپیڈیا کے کسی صفحہ کی حذف شدگی کے نتیجہ میں اس صفحہ کا تاریخچہ بھی منظر عام سے ختم ہوجاتا ہے۔ تخریب کاری کے علاوہ جسے تمام صارفین استرجع کرسکتے ہیں، محض منتظمین کو کسی صفحہ کی حذف شدگی کا اختیار ہوتا ہے۔ نیز منتظمین کسی حذف شدہ صفحہ کو دیکھ اور بحال بھی کرسکتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر ان تمام اقدامات کا تاریخچہ نوشتہ حذف شدگی میں محفوظ ہوتا ہے۔

وجوہات حذف شدگی

ترمیم

ذیل میں وجوہات حذف شدگی بیان کی گئی ہیں، لیکن وجوہات محض ان مذکورہ امور میں ہی منحصر نہیں ہیں (خیال رہے کہ اگر کسی قطعہ کے حذف سے وجوہات حذف ختم ہوجاتے ہیں تو مکمل صفحہ کے حذف کرنے سے یہی بہتر ہے)۔

  1. صفحہ میں موجود مواد کم از کم سریع حذف شدگی کے کسی ایک معیار کے مطابق ہو۔
  2. حقوق نسخہ خلاف ورزیاں یا ایسا مواد شامل ہو جو ویکیپیڈیا کے معیارات غیر آزاد مواد کی خلاف ورزی کررہا ہو۔
  3. تخریب کاری بشمول متنازع رجوع مکررات، ایسے صفحات جو محض اپنے موضوع کو غیر معتبر کرنے کے مقصد سے بنائے گئے ہوں اور بے معنی مواد پر مشتمل صفحات۔
  4. اشتہاربازی اور غیر متعلقہ مواد کی فاضل کاری (لیکن نفس مضمون کسی اشتہار کے متعلق نہ ہو)۔
  5. مواد کو مختلف جگہوں پر منتقل کرنا (جب تک ضم یا رجوع مکرر مناسب نہ ہو)۔
  6. ایسے مضامین جو ذاتی تحقیق پر مبنی ہو یا ان میں ایسے اوہام وخرافات بیان کیے گئے ہوں جو دائرۃ المعارف کے مناسب شان نہ ہو (لیکن مضامین اگر معروف اوہام کے متعلق ہوں تو حذف نہیں کیا جائے گا)۔
  7. غیر معتبر حوالہ جات نہ پیش کیے جائیں اور یاددہانی کے بعد بھی مضمون نویس معتبر حوالہ جات سے مواد کی تصدیق میں ناکام رہے۔
  8. ایسے مضامین جو معروفیت کے معیار پر پورے نہ اتریں۔
  9. ایسے مضامین جن میں ویکیپیڈیا کی حکمت عملی برائے بقید حیات افراد کی سوانح کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔
  10. بے کار یا بے فائدہ سانچہ جات
  11. پار زمرہ بند زمرہ جات
  12. تصاویر جو کہیں مستعمل نہ ہوں یا استعمال متروک ہوچکا ہو یا غیر آزاد مواد کی حکمت عملی کے خلاف ہو۔
  13. نام فضا کا غلط استعمال، یعنی مضمون، سانچہ جات، منصوبہ اور صارف نام فضا میں اس نام فضا سے غیر متعلق مواد شامل کرنا۔
  14. ہر وہ مواد جو دائرۃ المعارف کے شایان شان نہ ہو۔