مصنف عبد الرزاق کا جزء مفقود
مصنف عبد الرزاق کاجزء مفقود امام احمد بن حنبل کے استاذ اور امام بخاری و مسلم کے استاذ الاستاذ جلیل القدر حافط الحدیث حضرت امام عبد الرزاق بن ہمام صنعانی یمنی ولادت:126ھ وفات:211ھ کی تصنیف ہے۔
اس کتاب کی پہلی اشاعت: 1970ء میں بیروت سے ہندوستان کے دیوبندی عالم حبیب الرحمن کی تحقیق کے ساتھ ہوئی جس میں سے شروع کے دس ابواب غائب تھے جس میں ’’حدیث نور وسایہ‘‘ بھی تھیں۔
2005ء میں گم گشتہ حصے کے مخطوطہ کو لاکھوں میں خریدا گیا اور دبئی کے عظیم دانشور و محقق ڈاکٹر عیسیٰ مانع حمیری سابق ڈائریکٹر محکمۂ اوقاف وامور اسلامیہ دبئی کی تحقیق کے ساتھ پہلی بار بیروت سے 2005ء میں غم شدہ حصہ شائع ہوا۔
اسی سال اس کے عکس سے اس کو پاکستان میں شائع کیا گیا۔ 2006ء میں اس کا اردو ترجمہ علامہ عبد الحکیم شرف قادری قدس سرہ نے کرکے شائع کیا۔ نو (9سال بعد پہلی مرتبہ ہندوستان میں اس کی اشاعت عربی اور اردو دونوں زبانوں میں ’’المکتب النور‘‘بریلی شریف کی جانب سے 96ویں عرس رضوی کے موقع پر 1436ھ میں ہو ئی۔
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- مصنف عبد الرزاق کے الجزء المفقود کی ’دستیابی‘آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ magazine.mohaddis.com (Error: unknown archive URL)
- حدیث نور اور مصنف عبد الرزاق : ایک نئی دریافت کا جائزہ