النہایہ (خاتمہ) ایک مصری ٹیلی ویژن سلسلہ ہے، جس کے مرکزی اداکار یوسف الشریف اور عمرو عبد الخلیل، ہدایت کار یاسر سامی اور لکھاری عمرو سمیر عاطف ہیں۔[1][2]

النہایہ
فائل:Al-Nihaya(series).jpg
نوعیتتشویق
سنسنی خیز
سائنس فکشن
تحریرعمرو سمیر عاطف
ہدایاتیاسر سامی
نمایاں اداکاریوسف الشریف
احمد وفیق
عمرو عبد الخلیل
محمد العمروسی
محمد لطفی
سہر الصایغ
ناہد السباعی
نشرمصر
زبانعربی
تعدادِ دور1
اقساط30
تیاری
دورانیہ45 منٹ
نشریات
چینلاون ای
اون ڈراما
رمضان 2020ء

کہانی

ترمیم

اس سیریل کے واقعات و مناظر سنہ 2120ء کی منظر کشی کرتے ہیں اور ایک انجینئر کے ارد گرد گھومتے ہیں جو دنیا پر ٹیکنالوجی کے اثرات سے نمٹنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن سب کچھ بدل جاتا ہے جب وہ ایک کلون شدہ روبوٹ سے ملتا ہے۔ اس سیریل کی پہلی قسط ایک استاد کا اپنے طلبہ کو "ریاستہائے متحدہ کی تحلیل کے بعد اسرائیل کے زوال" اور ”یروشلم میں جنگ آزادی“ کی پیشینگوئی پر مشتمل ہے جو ”جلد ہی ختم ہو گئی اور دولت اسرائیل کا قیام کے سو سال سے بھی کم عرصے میں اس کا خاتمہ ہو گیا اور اسرائیل میں اکثر یہود بھاگ گئے اور یورپ میں اپنے ممالک کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔[3]

اس سیریل میں مصری زبان کو اداکاروں کی زبان بنایا گیا ہے اسی زبان میں سیریل میں مکالمہ ہوتا ہے۔ شہر کو مختلف رہائشی سوسائٹیوں میں تقسیم کر دیا ہے جو گروہ بندی میں معروف ہوتی ہیں۔ اسی طرح کرنسی کو توانائی کیوب میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو پوائنٹس سے بھرے ہوتے ہیں، جس کو مختصراً "ای سی" (EC) کہا جاتا ہے۔

اسرائیلی تنقید

ترمیم

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس سیریل کی کہانی پر اپنا اعتراض درج کیا ہے اور اس میں پہلی قسط میں "اسرائیل کے زوال"[3] کی خبر پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "سیریل میں اسرائیل کے زوال کو دکھایا جانا افسوناک اور ناقابل قبول عمل ہے، خاص طور سے جب کہ ابھی مصر اور اسرائیل کے درمیان سلامتی کے معاہدہ کو 41 سال ہی ہوئے ہیں۔"[4]

اداکار

ترمیم
  • یوسف الشریف بطور زین
  • عمرو عبد الجلیل بطر عزیز
  • محمد لطفی بطور مراد المحروقی
  • سارہ عادل سلمٰی
  • ناہد السباعی بطور رضوى
  • سہر الصایغ بطور صباح
  • محمد العمروسی بطور یسری
  • أحمد وفیق بطور مؤنس
  • سوسن بدر بطور شیرا
  • محمود اللیثی بطور سعادہ
  • عبد الرحیم حسن بطور دادا، ابراہیم
  • محمد مرزبان بطور انجینئر شاکر عبد الحی
  • ایمن الشیوی بطور غفران
  • محمد جمعہ بطور ربیع
  • محسن محی الدین بطور باپ
  • نہال نور بطور ریناد

حوالہ جات

ترمیم
  1. "يوسف الشريف مهندس ومستنسخ فى "النهاية" رمضان المقبل..اعرف الحكاية - اليوم السابع"۔ 2019-12-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-05
  2. بوابة الفجر: تفاصيل مسلسل النهاية ليوسف الشريف في رمضان 2020 (فيديو) آرکائیو شدہ 2019-06-08 بذریعہ وے بیک مشین
  3. ^ ا ب مُتحدث الجيش الإسرائيلي يهاجم مسلسل "النهاية": خيال لا يستحق التعليق، سي إن إن بالعربية، 1 مايو 2020 آرکائیو شدہ 2020-05-03 بذریعہ وے بیک مشین
  4. مسلسل النهاية: رد فعل إسرائيل على العمل الفني "غريب ومبالغ فيه"، بي بي سي عربي، 27 أبريل 2020 آرکائیو شدہ 2020-04-28 بذریعہ وے بیک مشین