محمد امداد حسین پیرزادہ مفسر قرآن اور ایک علمی و ادبی شخصیت کے حامل ہیں۔

امداد حسین پیرزادہ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 12 اپریل 1946ء (78 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جھنگ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ناٹنگھمشائر  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند
مملکت متحدہ[1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماہر اسلامیات  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امداد حسین پیرزادہ

ولادت ترمیم

محمد امداد حسین 12 اپریل 1946ء میں، جھنگ میں پیدا ہوئے۔

تعلیمی میدان میں ترمیم

وہ ایک مانے ہوئے معلم، خطیب اور اسلام پر بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ا ن کی بے شمار تصانیف کے ساتھ ساتھ عربی گرائمر پر ان کی کتابیں پورے برطانیہ کی مساجد اور اداروں میں پڑھائی جاتی ہیں۔ مگران کی ادبی حیثیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ الازہر یونیورسٹی نے بڑے بڑے لوگوں کوپیدا کیا ہے اور اس وقت تک علم الکلام کے اعتبار سے دنیا میں کوئی اور ادارہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ جولائی 2001 میں پیرزادہ امداد حسین کو جامعہ الازہرطرف سے چانسلر ڈاکٹر احمد عمر ہاشم نے الدبر الممتاز، ( شیلڈ آف ایکسی لینس ) عطا کی جو بہت بڑی بات ہے۔

ادارہ جات ترمیم

آپ قرآن و سنت کے عالم، ادیب اور اسلامک سٹڈیز میں ایم۔ اے ہیں۔ مشہور عالم جسٹس شیخ کرم شاہ الازہری کے خلیفۂ مجاز انہی کے پرودہ ہیں۔ آپ جامعہ الکرم نوٹنگھم برطانیہ کے مہتم، الکرم سیکنڈری اسکول کے پر نسپل، الکرم ٹرسٹ کے ڈائریکٹر، الکرم پبلیکیشنز کے ڈائریکٹر اور بانی ہیں۔ آپ نے مختلف اسلامی موضوعات پر اردو اور انگلش میں کئی مفید کتابیں تصنیف کی ہیں۔

تصنیفات ترمیم

امداد حسین پیرزادہ نے مختلف موضوعات پرپچیس کے قریب کتابیں لکھی ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر کتابوں کے دنیا کی کئی زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ جن میں انڈونیشی اور نارویژین زبان بھی شامل ہے۔ آپ کی تصنیفات میں

  • آپ کی ایک اہم تصنیف، تفسیر امداد الکرم ہے۔
  • Islamic Way of Worship (اسلامی طرزِ عبادت)،
  • Islam: The Complete Way of Life ( اسلام ایک مکمل طرزِ حیات )،
  • Islamic Beliefs ( اسلامی عقائد )
  • The beautiful life of Muhammad (SA) ( حضرت محمد ؐ کی حیاتِ جمیلہ )
  • امدادالصرف
  • امداد النحو
  • امدادُ الفقہ فی العبادۃ
  • گلدستہ عقائد
  • Muslims in a Multiculatural Sociaty ( مسلمان متنوع تہذیبوں کے معاشرے میں )
  • ان کی تازہ ترین تصنیف The Ideal mother; In the light of Quran, Sunna and Tradition ( قرآن، سنت اور آثار کی روشنی میں ایک مثالی ماں) چند ایسی کتابوں میں سے ہے جو مکمل طور پر مذہبی مسائل پر مبنی ہیں۔
  • سہ ماہی الکرم میں ان کے مسلمانوں پر قومی اور بین الا قوامی سطح پر اثر انداز ہونے والے عصری معاملات پرمضامین ہوتے ہیں۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Companies House officer ID: https://find-and-update.company-information.service.gov.uk/officers/q5ZQTShRy4LKtIOeNxXVVCLzlH4/appointments — اخذ شدہ بتاریخ: 12 دسمبر 2021
  2. "The Official Website of Shaykh Pirzada – Home"۔ 26 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2017