امرتا پوری
امرتا پوری ایک بھارتی اداکارہ ہیں جنھوں نے اپنی فلمی شروعات رومانوی مزاحیہ ڈراما عائشہ(2010) سے کی، جس کے لیے انھیں بہترین معاون اداکارہ اور بہترین نءی خاتون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کی نامزدگی ملی۔ امرتا پوری کو اپنی پہلی تجارتی کامیابی تین سال بعد فلم کائی پو چے(2013) سے ملی۔
امرتا پوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اگست 1983ء (41 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیماپنی پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد امرتا پوری نے لکھنے اور تھیٹر میں کام کرنے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈراما کیسر ٹھاکور پدمسی کا انگریزی ڈراما ریٹیلینگز ویو فرام دا اسٹیج (Retellings View From The Stage) تھا[2]۔ ایک سال تک انھوں نے لائف اسٹائل میگزین کے لیے فری لانسنگ کے ساتھ ایڈورٹائزنگ ایجنسی اوگلوی کے لیے مضامین اور متفرق اصناف کے لیے اپنی تحریری خدمات دیں۔ دلیپ بھاٹیہ کے ذریعے اپنا پورٹ فولیو مکمل کرنے کے بعد انھوں نے فیچر فلموں اور اشتہاری فلموں کے لیے آزمائشی امتحان دینا شروع کیے۔ جلد ہی انھوں نے اپنا پہلا اشتہار کوٹیکس کے لیے کیا اور پھر پیپل فرسٹ، گارنیئر اور لوریل سمیت متعدد برانڈز کے اشتہارات اور ٹی وی اشتہارات میں نمایاں ہوئیں۔[3]
کئی فلموں کے لیے کام حاصل کرنے کی کوشش کے بعد بالآخر امرتا پوری نے بالی ووڈ فلموں میں راج شری اوجھا کی عائشہ(2010) سے آغاز کیا۔ رومانوی کامیڈی ڈراما فلم عائشہ، جس میں سونم کپور، ابھے دیول، ایرا دوبے، سائرس سہوکر، آنند تیواری، ارونودے سنگھ اور لیزا ہیڈن کی شریک اداکارہ تھیں۔ امرتا پوری نے شیفالی ٹھاکر کا کردار ادا کیا جو سونم کپور کے کردار کی دوست تھیں۔ فلم کے ساتھ ساتھ اس کی کارکردگی کو بھی ناقدین کی جانب سے مثبت جائزے ملے، یہ فلم کامیاب ثابت ہوئی۔ 56 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں امرتا پوری نے 2 نامزدگیاں حاصل کی، بہترین نءی خاتون اداکارہ اور بہترین معاون اداکارہ۔
فلم عائشہ پر شائقین کے اعتدال پسند رد عمل کے بعد، امرتا پوری وشال مہادکر کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی جرم پر مبنی سنسنی خیز فلم بلڈ منی (2012) میں کنال کھیمو کے ساتھ نظر آئیں۔ اس فلم میں انھوں نے کنال کی بیوی کا کردار ادا کیا جسے ناقدین کی جانب سے ملا جلا رد عمل ملا۔
ذاتی زندگی
ترمیمامرتا پوری ممبئی، ہندوستان میں رہتی ہیں، وہ ایچ ڈی ایف سی بینک کے ایم ڈی آدتیہ پوری کی بیٹی ہیں۔
فلمیں
ترمیمعائشہ
بلڈ منی
کئی پو چے
جج مینٹل ہے کیا
کلین(مختصر فلم)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Amrita Puri — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/95236
- ↑ "My Character Has Been Fleshed Out Much More Than In Emma"۔ RealBollywood.com۔ 5 اگست 2010۔ 6 اگست 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2011
- ↑ "It's raining newcomers in Bollywood"۔ India Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2011