امریندر گل

بھارتی اداکار و گلوکار

امریندر گِل پنجابی گلوکار ،اداکار اور فلم پروڈیوسر ہیں جو اپنا پروڈکشن ہاؤس "ردھم بوائز انٹرٹینمنٹ" چلاتے ہیں انھوں نے اپنے کیریئر کا آغا 2001 میں گلوکاری سے کیا۔ اپنا پہلا البم "اپنی جان کے" کے نام سے نکالا۔ اس وقت وہ پنجابی فلموں کے سب سے کامیاب اداکار کے طور پر مانے جاتے ہیں۔

امریندر گل
 

معلومات شخصیت
پیدائش 11 مئی 1976ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش چندی گڑھ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گرو نانک دیو یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار ،  گلو کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

امریندر سنگھ نے اپنا بچپن بورچند، امرتسر، پنجاب میں گزارا۔ خالصہ کالج سے پڑھائی مکمل کی  اور زراعتی سائنس میں ماسٹرز ڈگری [1] حاصل کی۔ گورو نانک دیو یونیورسٹی  کے سابقہ طالب علم بھی ہیں اپنی تعلیم کے دوران میں کالج میں مختلف بھنگڑا پرفارمنس میں حصہ لیتے رہے یہاں تک کہ سربجیت چیمہ کے ساتھ بھی بھنگڑا [2] ڈالا۔ اپنی گائیکی کے آغاز سے پہلے انھوں نے فیروزپور سینٹر کوآپریٹو بینک مینیجر [3] کے طور پر بھی کام کیا۔

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

اپنا پہلا گانا جلندر دوردرشن پروگرام  کالا ڈوریا کے لیے ریکارڈ کرایا لیکن انھیں شہرت اپنے پہلے گانے پیغام سے ملی۔۔مشہور گانوں میں دارو،میل کریں، دل داریاں شامل ہیں ان کے البم جدا کو ابھی تک پنجابی البمز میں سب سے زیادہ کامیاب مانا جاتا ہے اور اسے 2012 میں بریٹ ایشیا ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔2014 میں انھوں نے جدا ٹو کے نام سے ایک دوسرا البم نکالا جسے پنجاب میں بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی

فلمیں

ترمیم

انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2009 میں منموہن سنگھ کی پنجابی فلم "منڈے یوکے دے" میں معاون اداکار کے طور پر کیا بعد میں منمون سنگھ کی فلم "ایک کڑی پنجاب میں" مرکزی کردار بھی ادا کیا۔ آنے والے دنوں میں انھوں نے مختلف فلموں میں اداکاری کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

ساڈی لوسٹوری ڈیڈی کول منڈے فول گوریاں نوں دفع کرو گوریاں نوں دفعہ کرو(2014) انگریج (2015) لو پنجاب لاہوریے (2016) اکشے (2018)

ان کی اب تک کی سب سے بہترین  فلم "انگریج" کو جانا جاتا ہے۔ ناقدین نے اس فلم میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا ہے یہاں تک کہ انھیں اس میں بہترین اداکار کا پنجابی فلم ایوارڈ بھی ملا۔ بعد میں آنے والی فلموں میں "لاہوریے" اور "لو پنجاب میں" بھی ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ انھوں نے بھی کامیابی کا ٹائم کیا 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم "اکشے" بھی کامیاب فلم گنی جاتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Charandeep Singh (26 اگست 2010)۔ "Paajis of pop"۔ India Today۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2011 
  2. "North Zone Inter-University Youth Festival from tomorrow"۔ The Tribune۔ 6 نومبر 2012۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2013 
  3. "Interview with Amrinder Gill"۔ PunjabiPortal۔ 7 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2013