منموہن سنگھ
منموہن سنگھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(پنجابی میں: ਮਨਮੋਹਨ ਸਿੰਘ)،(ہندی میں: मनमोहन सिंह)،(گجراتی میں: મનમોહન સિંહ) | |||||||
![]() |
|||||||
مناصب | |||||||
آر بی آئی گورنر | |||||||
دفتر میں 15 ستمبر 1982 – 15 جنوری 1985 |
|||||||
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن | |||||||
دفتر میں 15 جنوری 1985 – 31 اگست 1987 |
|||||||
وزیر خزانہ | |||||||
دفتر میں 21 جون 1991 – 16 مئی 1996 |
|||||||
| |||||||
رکن راجیہ سبھا[1] | |||||||
آغاز منصب اکتوبر 1991 |
|||||||
قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا (13 ) | |||||||
دفتر میں 21 مارچ 1998 – 21 مئی 2004 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعظم بھارت (13 ) | |||||||
دفتر میں 22 مئی 2004 – 26 مئی 2014 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 26 ستمبر 1932 (87 سال)[2][3][4][5] گاہ، پاکستان | ||||||
رہائش | 7، لوک کلیان مرگ | ||||||
شہریت | ![]() ![]() | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
زوجہ | گورشرن کور (1958–) | ||||||
اولاد | اوپندر سنگھ، دامن سنگھ، امرت سنگھ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کیمبرج (–1957) نفیلڈ کالج، اوکسفرڈ (1960–) سینٹ جانز (1956–1957) پنجاب یونیورسٹی (–1952) | ||||||
تخصص تعلیم | معاشیات | ||||||
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی،بی اے اور ماسٹر آف آرٹس | ||||||
پیشہ | ماہر معاشیات، سیاست دان، بینکار، سرکاری ملازم | ||||||
ملازمت | دہلی یونیورسٹی | ||||||
اعزازات | |||||||
سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2006) بانگا بیبھوشن (2002) نمایاں ماہرِ پارلیمانی امور اعزاز (2002) ![]() ایڈم سمتھ انعام |
|||||||
ترمیم ![]() |
منموہن سنگھ ہندوستانی سیاست دان اور سابق وزیر اعظم ہیں ان کی پیدائش 26 ستمبر، 1932ء کو پاکستانی پنجاب کے گاہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے بعد برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ بھارتیہ ریژرو بینک کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے آئی- ایم -ایف اور اے ڈی بی کے لیے بھی کام کیا۔ وہ 1991ء میں آسام سے راجیہ سبھا کے رکن بنے اور نرسمہا راؤ حکومت میں وزیرخزانہ بنے۔ 1999ء میں من موہن سنگھ نے لوک سبھا انتخاب لڑے لیکن ہار گئے۔ 2004ء میں کانگریس پارٹی کے اتحاد کو جب حکومت بنانے کا موقع ملا تو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی رائے سے من موہن سنگھ وزیر اعظم بنے۔ 2009ء میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس اور اس کی اتحادیوں کو انتخابات میں فتح ہوئی۔ اس طرح من موہن سنگھ دوسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ انہیں ملک میں معاشی بہتری کا روح رواں مانا جاتا ہے۔ ان کا شمار کانگریس صدر سونیا گاندھی کے معتمدوں میں ہوتا ہے۔
ذاتی زندگیترميم
منموہن سنگھ کی پیدائش برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) کے پنجاب صوبے میں 26 ستمبر، 1932ء کو ہوئی۔ ان کی والدہ کا نام امرت کور اور والد کا نام گرمكھ سنگھ ہے۔ ملک کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان بھارت آ گیا۔ یہاں پنجاب یونیورسٹی سے انہوں نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ سطح کی تعلیم مکمل کی۔ کیمبرج یونیورسٹی سے انہوں نے پی۔ ایچ۔ ڈی کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈی فل کیا۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے معاشیات کے استاد کے طور پر کافی شہرت حاصل کی۔ وہ جامعہ پنجاب اور بعد میں دہلی اسکول آف اكنامكس میں پروفیسر رہے۔ اسی درمیان وہ اقوام متحدہ تجارت اور ترقی کانفرنس سیکرٹریٹ میں مشیر رہے اور 1987ء اور 1990ء میں جنیوا میں ساؤتھ کمیشن میں سیکرٹری بھی رہے۔ 1971ء میں ڈاکٹر سنگھ بھارت کے کامرس اینڈ انڈسٹری منسٹری میں اقتصادی مشیر کے طور پر مقرر کیے گئے۔ 1972ء میں انہیں وزارت خزانہ میں اہم اقتصادی مشیر بنایا گیا۔ اس کے بعد کئی برسوں تک وہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر، ریزرو بینک کے گورنر، وزیر اعظم کے اقتصادی مشیر اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے صدر بھی رہے ہیں۔ بھارت کے اقتصادی تاریخ میں حالیہ برسوں میں سب سے اہم موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹر سنگھ 1991ء سے 1996ء تک ہندوستان کے وزیر خزانہ رہے۔ ڈاکٹر سنگھ کے خاندان میں ان کی بیوی محترمہ گرچرن کور اور تین بیٹیاں ہیں۔
حوالہ جاتترميم
- ↑ http://164.100.47.5/Newmembers/memberlist.aspx
- ↑ اجازت نامہ: CC0
- ↑ دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Manmohan-Singh — بنام: Manmohan Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000020143 — بنام: Manmohan Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/singh-manmohan — بنام: Manmohan Singh