امریکہ میں شدید طوفان، مارچ 2023ء
24 مارچ 2023ء، کو ایک شدید موسمی طوفان نے ریاستہائے متحدہ میں دریائے مسیسیپی کی وادی کے اردگرد کے شہروں کو متاثر کیا۔ ابتدائی طور پر پرتشدد EF4 طوفان مغربی مسیسیپی میں رولنگ فورک اور سلور سٹی کے قصبوں سے گذرا، جس سے تباہ کن نقصان ہوا اور بہت سی ہلاکتیں ہوئیں۔ [1] تباہ کن ہوائیں، سرایت شدہ طوفان اور طوفانی سیلاب بھی پورے خطے میں واقع ہوئے۔ طوفانوں کی ایک منظم لائن مشرق کی طرف ٹینیسی اور الاباما میں جاری ہے۔ اگلے دن الاباما، جارجیا، فلوریڈا پین ہینڈل اور اوہائیو میں مزید شدید موسم اور طوفان کی اطلاع ہے۔
Tornado outbreak of March 24–27, 2023 | |
---|---|
تفصیلات | |
تاریخ | 24,25 مارچ 2023ء |
حادثے کی قسم | شدید آندھی اور طوفان |
وجہ | قدرتی |
اعداد و شمار | |
اموات | 25 |
زخمی | 550 |
موسمیات کا خلاصہ
ترمیم18مارچ، طوفان کی پیشن گوئی مرکز (SPC) نے سب سے پہلے مغربی ریاستہائے متحدہ میں اوپری سطح اور جنوبی میدانی علاقوں میں شدید موسم کے امکانات ظاہر کیں۔ [2][3] 23 مارچ تک ، ایک لیول 2/ معمولی خطرہ ٹیکساس سے شمال مشرق کی طرف مسوری کی جانب ظاہر ہوا۔ [4] ٹیکساس سے وسط بحر اوقیانوس کی ریاستوں میں بڑے اولے اور نقصان دہ ہوا کے جھونکوں اطلاعات موصول ہوئیں۔ [5] اس کے علاوہ، پارکر کاؤنٹی، ٹیکساس میں دو EF1 طوفان آئے۔ نچلے مسیسیپی دریائے وادی کے مشرق کی طرف، شدید موسم کے خطرات ظاہر کیے گئے۔ ایس پی سی نے لوزیانا، آرکنساس اور مسیسیپی کے حصوں میں شدید موسم کا خطرہ 3/بڑھا ہوا سپر سیل گرج چمک کے لیے جاری کیا جو بڑے اولے، نقصان پہنچانے والی ہواؤں اور تیز (EF2+) طوفانوں کے خطرات منڈلائے ہیں۔ [6][7]
رولنگ فورک – آدھی رات – سلور سٹی، مسیسیپی
ترمیمEF4 tornado | |
---|---|
زیادہ سے زیادہ rating1 | EF4 tornado |
سب سے زیادہ ہوائی |
|
ہلاکتیں | 19+ fatalities, unknown injuries |
1Most severe tornado damage; see Fujita scale |
اس طوفان نے دریائے مسیسیپی کے قریب رولنگ فورک کے مغرب اور جنوب مغرب میں کافی نقصان پہنچایا۔ اس شدید طوفان ہ ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک Ace جنرل ہارڈ ویئر اور ایک فیملی ڈالر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ طوفان شمال مشرق میں سے گزرتا ہوا جلد ہی سلور سٹی سے ٹکرا گیا جہاں متعدد مکانات تباہ ہو گئے، جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں ہوئیں۔ اس طوفان کو ابتدائی طور پر جیکسن، مسیسیپی میں نیشنل ویدر سروس نے EF4 کا درجہ دیا ہے۔
بلیک ہاک – کوئیلا – ونونا، مسیسیپی
ترمیمEF3 tornado | |
---|---|
NEXRAD radar scan of the tornado as it approached وینونا، مسیسپی. | |
زیادہ سے زیادہ rating1 | EF3 tornado |
سب سے زیادہ ہوائی |
|
ہلاکتیں | 3+ fatalities, unknown injuries |
1Most severe tornado damage; see Fujita scale |
یہ شدید طوفان بلیک ہاک میں آیا جہاں اس نے ایک چرچ کی عمارت کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا۔ طوفان نے شمال مشرق میں درختوں کو اکھاڑنا شروع کر دیا اور فوری طور پراس علاقے میں ایمرجنسی جاری کر دی گئی۔ طوفان ونونا کے جنوبی علاقوں سے ٹکرایا۔ اس طوفان کو ابتدائی طور پر جیکسن، مسیسیپی میں نیشنل ویدر سروس نے EF3 کا درجہ دیا ہے۔
غیر طوفانی اثرات
ترمیممیسوری میں، 3 انچ (76 ملی میٹر) سے زیادہ بارش ہوئی جس کی وجہ سے مقامی حکومت نے تمام شاہراہوں کو بندکر دیا۔ [8] Grovespring کے قریب ایک گاڑی میں سوار دو افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب انھوں نے سیلاب زدہ پل کو عبور کرنے کی کوشش کی۔ جنوب مغربی میسوری میں ایک خاتون اس وقت لاپتہ ہو گئی جب اس کی گاڑی ایک ایک چھوٹی ندی کے پا س سے گذر رہی تھی۔ جنوب اور مشرق میں، مسیسیپی اور ٹینیسی میں شدید طوفان سے55,000 سے زیادہ گھروں میں بجلی کی بندش ہوئی۔ [9]
مابعد
ترمیم25 مارچ کو، مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے شارکی، ہمفریز، کیرول اور منرو کاؤنٹیوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔ شہر کے محکمہ آبی طوفان کی زد میں آنے کے بعد اموری میں شام 8 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان کرفیو نافذکر دیا گیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Tornado emergency in Mississippi | Latest Weather Clips". Fox Weather (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-03-25.
- ↑ Jared Guyer۔ "Day 4–8 Severe Weather Outlook Issued on Mar 18, 2023"
- ↑ Matt Mosier (24 مارچ 2023)۔ "Day 4–8 Severe Weather Outlook Issued on Mar 20, 2023"۔ Storm Prediction Center۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-25
- ↑ Evan Bentley (24 مارچ 2023)۔ "Mar 23, 2023 0600 UTC Day 1 Convective Outlook"۔ Storm Prediction Center۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-25
- ↑ "SPC Storm Reports for 03/23/23"۔ Storm Prediction Center۔ 24 مارچ 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-25
- ↑ Matt Mosier (24 مارچ 2023)۔ "Mar 23, 2023 0600 UTC Day 2 Convective Outlook"۔ Storm Prediction Center۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-25
- ↑ Matt Mosier (24 مارچ 2023)۔ "Mar 23, 2023 0600 UTC Day 2 Convective Outlook"۔ Storm Prediction Center۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-25
- ↑ Luke Sachetta (24 مارچ 2023)۔ "Flooding closes part of H Hwy, Route 59 in McDonald County"۔ KSN۔ 2023-03-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-25
- ↑ Jan Childs؛ Ron Brackett (24 مارچ 2023)۔ "Tornado Causes Major Damage, Injuries In Mississippi"۔ The Weather Channel۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-03-25