اموکسیلن ایک ضد حیوی (اینٹی بائیوٹک) ہے جو متعدد بیکٹیریل انفیکشن (خرد نامیات کی نشو و نما) کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کا استعمال درمیانی کان کا انفیکشن، اسٹریپ تھروٹ (گلے کے ٹانسلز میں بیکٹیریا کی نشو و نما)، نمونیا، جلد کے انفیکشن اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے لیے ہوتا ہے۔ یہ منہ سے یا انجکشن کے ذریعے لی جاتی ہے۔[3][4]

اموکسیلین
طبی معلومات
تلفظ/əˌmɒksɪˈsɪlɪn/
تجارتی نامHundreds of names[1]
اے ایچ ایف ایس/Drugs.comMonograph
MedlinePlusa685001
معلومات
حمل
زمرہ
  • AU: A
راستےBy mouth, intravenous
Drug classβ-lactam antibiotic
اے ٹی سی رمز
قانونی حیثیت
قانونی حیثیت
  • AU: S4 (Prescription only)
  • CA: ℞-only
  • UK: POM (Prescription only)
  • US: ℞-only
  • In general: ℞ (Prescription only)
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات
حیاتی اثر پذیری95% by mouth
تحولless than 30% biotransformed in جگر
Biological half-life61.3 minutes
Excretionگردہ
شناخت کنندہ
  • (2S,5R,6R)-6-{[(2R)-2-Amino-2-(4-hydroxyphenyl)acetyl]amino}-3,3-dimethyl-7-oxo-4-thia-1-azabicyclo[3.2.0]heptane-2-carboxylic acid
مترادفاتAmoxycillin, amox
سی اے ایس نمبر
پبکیم CID
ڈرگ بنک
کیم اسپائڈر
یو این آئی آئی
کے ای جی جی
ChEBI
ChEMBL
ECHA InfoCard100.043.625
کیمیائی و طبعی معلومات
فارمولاC16H19N3O5S
مولر کمیت365.40 g·mol−1
سہ رخی ماڈل (Jmol)
Density1.6±0.1 [2] g/cm3
  • O=C(O)[C@@H]2N3C(=O)[C@@H](NC(=O)[C@@H](c1ccc(O)cc1)N)[C@H]3SC2(C)C
  • InChI=1S/C16H19N3O5S/c1-16(2)11(15(23)24)19-13(22)10(14(19)25-16)18-12(21)9(17)7-3-5-8(20)6-4-7/h3-6,9-11,14,20H,17H2,1-2H3,(H,18,21)(H,23,24)/t9-,10-,11+,14-/m1/s1 YesY
  • Key:LSQZJLSUYDQPKJ-NJBDSQKTSA-N YesY
  (تصدیق کریں)

عام منفی اثرات میں متلی آنا اور خارش کے مسائل شامل ہیں۔ یہ خمیر کے انفیکشن کے خطرے میں بھی اضافہ کرسکتی ہے اور جب اسے کلاولینک ایسڈ (clavulanic Acid) کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اسہال کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ یہ دوائی، ان لوگوں استعمال نہیں کرنی چاہیے جنہیں پینسلن سے الرجی ہو۔ گردے کے مسائل میں مبتلا افراد میں استعمال کے قابل ہونے کے باوجود خوراک کو کم کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اس کا اثر حمل اور دودھ پلانے میں نقصان دہ معلوم نہیں ہوتا۔ اموکسیلن اینٹی بائیوٹکس کے بیٹا لییکٹم (beta-lactam) خاندان میں ہے۔[3][5][6][7]


اموکسیلن 1958 میں دریافت ہوئی، جبکہ اس کا استعمال 1972 میں علم طب میں آیا۔ یہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ بچوں میں سب سے زیادہ تجویز کردہ اینٹی بائیوٹکس میں سے ایک ہے۔ اموکسیلن ایک عام دوا کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ سن 2019 میں یہ 25 ملین سے زیادہ نسخوں کے ساتھ ریاستہائے متحدہ میں عام طور پر تجویز کی جانے والی 23ویں بڑی دوا تھی۔[8] اس کے زیادہ استعمال کی وجہ میں سے ایک وجہ اس کی کم قیمت بھی ہے۔[9][10]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Amoxicillin"۔ www.chemsrc.com 
  2. ^ ا ب "Amoxicillin"۔ The American Society of Health-System Pharmacists۔ 05 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2015 
  3. "Amoxicillin Sodium for Injection"۔ EMC۔ 10 February 2016۔ 27 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2016 
  4. "Amoxicillin" (PDF)۔ Davis۔ 2017۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2017 
  5. "Amoxicillin"۔ 2022 
  6. "Amoxicillin Susceptibility and Resistance Data" (PDF)۔ 13 جولا‎ئی 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولا‎ئی 2013 
  7. AD Sezer، مدیر (2016)۔ Application of Nanotechnology in Drug Delivery۔ INTECH۔ صفحہ: 423۔ ISBN 978-953-51-1628-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2019 
  8. https://www.google.com/books/edition/Penn_Clinical_Manual_of_Urology_E_Book/OQTbAgAAQBAJ?gbpv=1&pg=PA122
  9. "Amoxicillin"۔ 2022۔ 28 ستمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2022