ام حبیبہ بنت عباس
ام حبیبہ بنت عباس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شوہر | اسود بن سفیان |
اولاد | لبابہ ، زرقاء (بیٹیاں) |
والد | عباس بن عبد المطلب |
والدہ | لبابہ بنت حارث |
بھائی | فضل ابن عباس ، عبد اللہ بن عباس ، عبید اللہ بن عباس ، قثم بن عباس |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمآپ کا نام کسی بھی کتب تاریخ میں نہیں ملتا آپ ام حبیب یا ام حبیبہ کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ عم رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس بن عبد المطلب کی بیٹی ہیں۔ آپ کی والدہ ام المومنین میمونہ کی بہن ام الفضل لبابہ بنت حارث تھیں۔ آپ حضرت عباس بن عبد المطلب کی زوجہ ام فضل سے اکلوتی بیٹی تھیں۔ آپ کے حقیقی بھائیوں میں حضرت فضل بن عباس ، عبد اللہ بن عباس ، عبید اللہ بن عباس ، قثم بن عباس ، عبد الرحمن بن عباس اور معبد بن عباس شامل تھے۔
سلسلہ نسب
ترمیمآپ کا والد کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے:
- ام حبیبہ بنت عباس بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف
والدہ کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے
- ام حبیبہ بنت لبابہ بنت حارث بن حزن [1]
حدیث میں ذکر
ترمیمحضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام حبیب بنت عباس کو اپنے سامنے ہاتھوں چلتے دیکھا تو فرمایا : اگر یہ بالغ ہو گئی اور میں زندہ رہا تو (اپنے چچا کی خوشی کے لیے) اس سے نکاح کر لوں گا۔ رسول اللہ آپ کے بالغ ہونے سے قبل وفات پا گئے تھے۔ [2]
رسول اللہ نے ام حبیبہ بنت عباس بن عبد المطلب سے نکاح کا پیام دیا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ آپ اور حضرت عباس دودھ شریک بھائی ہیں کیونکہ دونوں نے ثوبیہ کا دودھ پیا تھا۔ [3]
شادی
ترمیمآپ سے اسود بن سفیان بن عبد الاسد نے نکاح کیا تھا جس سے آپ کی دو بیٹیاں لبابہ اور زرقاء پیدا ہوئیں۔ آپ لوگ مکہ میں ہی قیام پزیر تھے۔ [4] [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ صحابہ کرام کی عظیم مائیں تالیف الشیخ محمد عظیم حاصل پوری صفحہ 28
- ^ ا ب الاصابة فی تمیز الاصحابة مولف علامہ حافظ ابن حجر عسقلانی اردو متراجم محمد عامر شہزاد علوی جلد ہشتم صفحہ 429
- ↑ تاریخ الامم و الملوک (تاریخ طبری) تالیف علامہ ابی جعفر محمد بن جریر طبری اردو متراجم سید محمد ابراہیم ندوی جلد دوم صفحہ 384
- ↑ طبقات ابن سعد مصنف محمد بن سعد اردو ترجمہ علامہ عبد اللہ العمادی جلد چہارم حصہ ہشتم صفحہ 51