ہاشم بن عبد مناف حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پر دادا تھے۔ ان کی اولاد قریش کے معزز ترین قبیلہ بنو ہاشم کے نام سے مشہور ہے۔ ان کا اصل نام عمرو تھا۔ ہاشم اس لیے نام ہوا کیونکہ وہ مکہ کے زائرین کی تواضع ایک خاص عربی شوربہ سے کرتے تھے جسے ھشم کہا جاتا ہے۔ یہ لقب اس وقت ملا جب ایک قحط کے دوران انھوں نے یہی شوربہ اہلِ مکہ کو کھلایا۔ آپ اولادِ اسمٰعیل علیہ السلام سے تھے۔ مکہ کے مشہور تاجر تھے اور نہایت معزز تھے۔ انھوں نے قریش کے تجارتی قافلے شروع کروائے اور ان کے لیے بازنطینی سلطنت کے ساتھ معاہدے کیے جن کے تحت قریش بازنطینی سلطنت کے تحت آنے والے ممالک میں بغیر محصول ادا کیے تجارت کر سکتے تھے اور تجارتی قافلے لے جا سکتے تھے۔ یہی معاہدے وہ حبشہ کے بادشاہ کے ساتھ بھی کرنے میں کامیاب ہوئے جس کا تمام قریش کو بے انتہا فائدہ ہوا اور ان کے قافلے شام، حبشہ، ترکی اور یمن میں جانے لگے۔ آپ دین حنیف (دینِ ابراہیمی) پر قائم تھے اور بت پرستی نہیں کرتے تھے۔ آپ کی کنیت آپ کے بڑے بیٹے اسد بن ہاشم کی وجہ سے "ابو اسد" تھی۔

ہاشم بن عبد مناف
(عربی میں: هاشم بن عبد مناف ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش مکہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 497ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
غزہ شہر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ سلمیٰ بنت عمرو   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عبد المطلب ،  اسد بن ہاشم   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبد مناف بن قصی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ عاتکہ بنت مرہ   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ تاجر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اولاد

ترمیم

طبقات ابن سعد کے مطابق آپ کی اولاد اس طرح تھی:[1]
ہشام بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔

  • اسد بن ہاشم" حضرت علی رضی اللّٰه تعالٰی عنہ کے نانا تھے "۔ان کی والدہ کا نام "قَيْلة بنت عامر بن مالك بن جذیمہ " تھا۔ جن کا تعلق قبیلہ خزاعہ سے تھا۔
  • ابو صیفی بن ہاشم۔ ان کی والدہ کا نام "ہند بنت عمروبن ثعلبہ بن الحارث بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن الخزرج" تھا۔
  • عبدالمطلب بن ہاشم " حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت علی رضی اللّٰه تعالٰی عنہ کے دادا تھے" ۔ ان کی والدہ کا نام " سلمیٰ بنت عمرو" تھا۔ جن کا تعلق قبیلہ بنو خزرج سے تھا۔
  • نضلہ بن ہاشم۔
  • الشفا بنت ہاشم۔
  • خالدہ بنت ہاشم۔ ان کی والدہ کا نام "ام عبداللّٰہ تھا، جن کا نام واقدہ بنت ابی عدی" تھا۔
  • رقیہ بنت ہاشم۔ ان کی والدہ کا نام "امیمہ بنت عدی بن عبداللّٰہ بن دینار بن مالک بن سلامان بن سعد " تھا ۔ جن کا تعلق قبیلہ قضاعہ سے تھا۔
  • رقیہ بنت ہاشم۔ ان کی والدہ کا نام "سلمیٰ بنت عمرو بن زید بن لبید بن خداش بن عامر بن غنم بن عدی بن النجار " تھا۔ [کم سنی میں ہی انتقال ہو گیا تھا]۔
  • حنہ بنت ہاشم۔ ان کی والدہ کا نام "عدی بنت حبیب بن الحارث بن مالک بن حطیط بن جشم بن قصی (جن کو ثقیف بھی کہتے ہیں) " تھا۔
  • ضعيفہ بنت ہاشم۔

وفات

ترمیم

وفات کے وقت وہ موسم گرما کے سفر کے دوران غزہ شہر میں تھے اور وہیں دفن ہوئے، اس لیے غزہ کو "ہاشم غزہ" کہا جاتا تھا۔

متعلقہ مضامین

ترمیم

بنو ہاشم

حوالہ جات

ترمیم
  1. طبقات ابن سعد ، حصہ اول ، صفحہ 94