انار
نام | تفصیل |
---|---|
نباتاتی | Punica Granatum |
خاندانی | Punicaceae |
غذائی اجزا | مقدار (تقریبا) |
کاربوہائیڈریٹ | 15 گرام |
پروٹین | 1.6 گرام |
چکنائی | 0.1 گرام |
کیلشیم | 10 ملی گرام |
فاسفورس | 70 ملی گرام |
لوہا | 0.3 ملی گرام |
پوٹاشیم | 171 ملی گرام |
سوڈیم | 4 ملی گرام |
وٹامن اے | 200 آئی یو |
وٹامن بی2 (رائبوفلیون) | 100 مائیکرو گرام |
اوکزیلک ایسڈ | 100 مائیکرو گرام |
ہضم ہونے کا وقت | 1/2 1 گھنٹے |
حرارے | 65 |
ایک خوردنی پھل ہے جو عموماً موسمِ سرما میں دستیاب ہوتا ہے۔ اِس کا سُرخی مائل سَخت چھِلکا ہوتا ہے اور یہ سُرخ دانہ دار گُودے سے بھَرا ہوتا ہے جو کھٹے اور میٹھے ذائقوں کا حامل ہوتا ہے۔ یہ پھل انسانی غذا ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کے لیے بطور دوا بھی تجویز کیا جاتا ہے کیونکہ بہت سی بیماریوں میں مفید ہے۔ ۔ دانت اور قلب كى عارضہ ميں مفيد ہے۔ عالمی سطح پر سب سے زیادہ پروڈیوسر بھارت اور چین ہیں جس کے بعد ایران، ترکی، افغانستان، امریکا، عراق، پاکستان، شام اور اسپین ہیں۔ [1]
انار کا آبائی علاقہ جدید دور کے ایران سے لے کر شمالی ہندوستان تک ہے۔
طبی فوائد اور استعمال
ترمیمتازہ میٹھے انار کے رس میں گلوکوز، فرکٹوز، ٹیننس اور اوکزیلک تیزاب پائے جاتے ہیں۔ دل، جگر اور گردوں پر انار کا بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔ یہ ایک پیشاب آور کا کام کرتا ہے اور گرمیوں میں پیاس بجھاتا ہے۔ یہ جسم کو معدنیات کی ضروری مقدار بہم پہنچاتا ہے اور جو کھانا ہم کھاتے ہیں اس میں موجود وٹامن اے کو محفوظ رکھنے میں جگر کی مدد کرتا ہے۔ مختلف انفیکشن خاص طور سے تپ دق (Tuberculosis) کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ تپ دق، یرقان، ورم جگر، سختی جگر (Cirrhosis)، اختلاج قلب یا دل کی دھڑکن، اکلیلی کوتاہی (Coronary Insufaciency) قلبی وقف الدم، یا دل میں خون کی سپلائی کی کمی، بیش طنابی (Hypertension)، پاگل پن، دماغی تناؤ، جنون، صبح کی علالت کثرت صفرا کی وجہ سے متلی اور چکر اور ورم دہن یا التہاب الضم وغیرہ میں انار کا رس استعمال کرنے سے شفایابی میں تیزی آتی ہے۔ آنکھوں میں چمک پیدا کرنے، آشوب چشم (Conjunctivitis) اور تناؤ کی وجہ سے آنکھوں کے درد کے علاج کے لیے انار کے تازہ رس کے قطرے آنکھوں میں ٹپکائے جاتے ہیں۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "New UNECE standard will boost international trade in pomegranate | UNECE"
- ↑ ڈاکٹر امان (دسمبر 2024)۔ "انار"۔ اردو ماہنامہ سائنس۔ نئی دہلی۔ ج 31 شمارہ 12: 34–35
ویکی ذخائر پر انار سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |