انتخاب عالم (چین کا اردو شاعر)
ژانگ شِکْسُوآن جنھوں نے اردو شاعرانہ تخلص انتخاب عالم اختیار کیا تھا، چین کے شانکسی صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ماہنامہ چائنا پِکٹوریل اردو سے 1960ء سے لے کر 1999ء تک جڑے رہے۔ یہ ایک المیہ رہا کہ یہ ماہنامہ ان کے وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوس ہونے کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔
ژانگ شِکْسُوآن Zhang Shixuan | |
---|---|
پیدائش | شانکسی صوبہ، چین |
قلمی نام | انتخاب عالم |
پیشہ | ماہنامہ چائنا پِکٹوریل کے مدیر، اردو شاعر |
زبان | اردو |
قومیت | چینی |
نسل | چینی |
شہریت | چین |
شاعری کا آغاز
ترمیمانتخاب عالم نے اپنی شاعری کا آغاز 1979ء میں کیا۔ ان کی پہلی نظم میں انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیے جانے پر اپنے رنج کا اظہار کیا۔ اردو سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انتخاب عالم نے یہ شعر لکھا:
” غالباََ چینی سے بھی شیریں ہے اردو دیکھیے
چین کا عالمؔ بھی اب اس میں غزل خواں ہو گیا “
عالمی مشاعروں میں شرکت
ترمیمانتخاب عالم نے کئی بین الاقوامی مشاعروں میں شرکت کی۔ ان ہی میں بھارت میں منعقد ہونے والے "جشن بہاراں مشاعرہ" شامل ہے۔
گھر میں اردو
ترمیمانتخاب عالم کی اہلیہ کا نام لی کیلی ہے۔ تاہم وہ خود اردو سیکھ چکی ہے اور اہلِ اردو کے روبرو صابرہ سلطانہ کے طور پر خود کی شناخت ظاہر کرتی ہے۔[1]
1998ء میں اکادمی ادبیات، پاکستان کی جانب سے انتخاب عالم کے مجموعہ کلام کی اشاعت ہوئی۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "From China, with love: Poet Zhang Shixuan and his love for Urdu | art and culture | Hindustan Times"۔ 15 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2015
- ↑ All the Urdu that Mao Inspired | OPEN Magazine