انتشار (طبیعیات)
طبیعیات میں انتشار (diffusion) سے مراد سالمات کا زیادہ ارتکاز (high concentration) والی جگہ سے کم ارتکاز والی جگہ تک منتقل ہونا ہے۔ یہ عمل خود بخود ہوتا ہے اور دباو یا درجہ حرارت کے فرق کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر اگر ہوا ساکت بھی ہو پھر بھی عطر یا پرفیوم کی بوتل کھولنے پر اس کی خوشبو اطراف میں پھیل جاتی ہے کیونکہ پرفیوم کے مولیکول خود بخود بوتل سے نکل کر ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں۔
اگر بہت سے مولیکیول دباو (پریشر) یا ٹمپریچر کے فرق کی وجہ سے ایک طرف حرکت کریں تو اسے انتشار نہیں کہتے بلکہ بہاؤ(bulk flow) کہتے ہیں۔ انتشار ہر طرف ہوتا ہے، محض ایک طرف نہیں ہوتا۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر انتشار (طبیعیات) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |