عمل نفوذ
عمل نفوذ یا اوسموسس (osmosis) سے مراد کسی محلل (solvent) کا نیم نفوذ پزیر جھلی میں سے گذر کر مرتکز محلول (concentrated solution) میں شامل ہو جانا ہے۔ یہ عمل خود بخود ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ اگر زیادہ گاڑھے محلول اور کم گاڑھے محلول کے درمیان نیم نفوذ پزیر جھلی موجود ہو تو گاڑھا محلول کم گاڑھے محلول میں سے پانی خود بخود کھینچ لیتا ہے۔
ناکارہ گردوں کے مریضوں کی ڈایالائیسس (dialysis) اسی عمل پر انحصار کرتی ہے۔
نیم نفوذ پزیر جھلی (semipermeable membrane) سے مراد ایسی جھلی ہوتی ہے جس میں سے کچھ چیزیں (مثلاً پانی) تو آرپار گذر سکتی ہیں مگر چند دوسری چیزیں (مثلاً نمک) نہیں گذر سکتیں۔ ایسی جھلیاں قدرتی طور پر بھی پائی جاتی ہیں اور مصنوعی طور پر بھی بنائی جاتی ہیں جو ڈایا لائیسس اور reverse osmosis (یا آر او پلانٹ) میں استعمال ہوتی ہیں۔
اوسموسس کا عمل خود بخود انجام پاتا ہے۔ مگر ریورس اوسموسس کے لیے توانائی خرچ کرنی پڑتی ہے۔
سوال
ترمیمانتشار اور نفوذ میں کیا فرق ہے؟ اس کا جواب ہے جھلی۔ جب مولیکیولوں کے منتشر ہونے کا عمل ایسی جھلی کے آرپار ہو جو کسی مولیکیول کو تو گزرنے دے مگر کسی دوسری طرح کے مولیکیول کو روک دے تو اب اس عمل کو نفوذ (اوسموسس) کہتے ہیں۔ انتشار میں ایسی کوئی جھلی نہیں ہوتی۔
بیرونی ربط
ترمیممزید دیکھیے
ترمیم- انتشار Diffusion
ویکی ذخائر پر عمل نفوذ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |