انسائیکلوپیڈیا سندھیانا
انسائیکلوپیڈیا سندھیانا ((سندھی: انسائيڪلوپيڊيا سنڌيانا))، جسے سندھی زبان کے با اختیار ادارے نے شائع کیا ہے، ایک عام معلوماتی دائرۃ المعارف ہے جو خصوصیت سے سندھ سے متعلق وسیع معلومات فراہم کرتا ہے۔[1] کل ملا کر پندرہ جلدوں کو شائع کرنے کا منصوبہ ہے۔[2] دس جلدیں تاحال شائع ہو چکی ہیں۔[3] متن کا 80 فی صد حصہ سندھ سے تعلق رکھتا ہے،[2] جبکہ باقی حصہ دنیا اور کائنات پر مشتمل اہم موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔[1]
ملک | پاکستان |
---|---|
زبان | سندھی |
صنف | دائرۃ المعارف |
ناشر | سندھی زبان کا با اختیار ادارہ |
صفحات | 8 جلدیں |
تاریخ
ترمیمانسائیکلوپیڈیا سندھیانا سندھی زبان کے با اختیار ادارے کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ ڈاکٹر غلام علی الانا کی صدارت میں شروع ہوا تھا مگر نامعلوم وجوہ کی بنا پر مسدود ہو گیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ حسین کی صدارت میں اس منصوبے کا احیاء جولائی 2008ء میں ہوا۔ بدر ابڑو اس منصوبے کے پہلے پروجیکٹ ڈائریکٹر بنے تھے۔ بعد ازاں یہ عہدہ محمد عثمان میمن کو دیا گیا۔[1][4]
جلدیں
ترمیماب تک دس جلدیں شائع ہوئی ہیں۔ پہلی جلد 2009ء میں شائع ہوئی، جب کہ تازہ تریں دسویں جلد کا اضافہ 2017ء میں ہوا۔[5] مجموعی طور پر یہ سندھی حروف تہجی کے ابتدائی 28 حروف پر مشتمل ہیں۔ ((سندھی: ا-س))
جلد اول
ترمیماس میں 3500 اندراجات ہیں اور یہ 650 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس جلد کو 2009ء میں شائع کیا گیا اور اس میں سندھی حروف تہجی کے پہلے تین حروف کا احاطہ کیا گیا ہے ((سندھی: ا، ب، ٻ))۔[4]
جلد دوم
ترمیمدوسری جلد 728 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 2571 اندراجات ہیں۔ اس جلد میں سندھی زبان کے چھ حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے ((سندھی: ڀ،ت،ٿ،ٽ،ٺ،ث))۔ اس جلد کو 2010ء میں شائع کیا گیا تھا۔[4]
جلد سوم
ترمیمتیسری جلد میں 2533 اندراجات ہیں اور یہ 700 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس جلد کو 2011ء میں شائع کیا گیا تھا۔ اس جلد میں سندھی زبان کے دو حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے ((سندھی: پ، ج))۔[4]
جلد چہارم
ترمیمچوتھی جلد 608 صفحات میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس میں 2033 اندراجات شامل ہیں۔ اس جلد کو 2012ء میں شائع کیا گیا تھا۔ اس جلد میں سندھی زبان کے سات حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے ((سندھی: ڄ، جهه، ڃ، چ، ڇ، ح، خ))۔[4]
جلد پنجم
ترمیمپانچویں جلد کی اشاعت 2012ء میں ہوئی۔ اس میں سندھی زبان کے چھ حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے ((سندھی: د، ڌ، ڏ، ڊ، ڍ، ذ))۔ اس میں 1930 اندراجات شامل ہیں۔[4]
جلد ششم
ترمیماس جلد کی اشاعت 2013ء میں ہوئی۔ اس میں سندھی زبان کے تین حروف تہجی کا احاطہ کیا گیا ہے ((سندھی: ر، ڙ، ز))۔[5]
جلد ہفتم و ہشتم
ترمیمیہ دونوں مجموعی طور پر سندھی زبان کے ایک ہی حرف ((سندھی: س)) کا احاطہ کرتے ہیں۔ کل ملا کر 2438 اندراجات کا ان دونوں میں احاطہ کیا گیا تھا۔ ان جلدوں کی اشاعت 2013ء میں ہوئی۔[5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Dawn News"۔ www.dawn.com/۔ Dawn News۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-20
{{حوالہ ویب}}
:|title=
و|عنوان=
پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت) - ^ ا ب "Encyclopedia Sindhiana"۔ encyclopediasindhiana.org/۔ encyclopediasindhiana۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-30
{{حوالہ ویب}}
:|title=
و|عنوان=
پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت) - ↑ "The Nation"۔ nation.com.pk/۔ The Nation۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-20
{{حوالہ ویب}}
:|title=
و|عنوان=
پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت) - ^ ا ب پ ت ٹ ث "Encyclopedia Sinhiana Blog"۔ encyclopediasindhiana.org/۔ Encyclopedia Sindhiana۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-30
{{حوالہ ویب}}
:|title=
و|عنوان=
پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت) - ^ ا ب پ "EncyclopediaSindhiana"۔ sindhila.org۔ Sindhi Language Authority۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-30
{{حوالہ ویب}}
:|title=
و|عنوان=
پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت)
بیرونی روابط
ترمیم- http://www.encyclopediasindhiana.org/
- http://www.sindhila.org/Index.php?dflt=Encyclopediaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sindhila.org (Error: unknown archive URL)