انسانی جنسیت یا انسانی شہوانیت وہ طریقہ ہے جسے لوگ محسوس کرتے ہیں اور اس کا جنسی طور پر اظہار کرتے ہیں۔[1][2] اس میں حیاتیاتی، شہوانی، جسمانی، جذباتی، سماجی یا روحانی جذبات اور رویے شامل ہیں۔[3][4] چونکہ یہ ایک جامع اصطلاح ہے جو خاصے طویل وقت کے تجربوں پر محیط ہے، اس لیے اس کی کوئی ایک تسلیم شدہ تعریف نہیں ہے۔[4] انسانی تولیدی عمل کے حیاتیاتی اور جسمانی پہلو بڑی حد تک جنسیت پر حاوی ہیں، جس میں انسانی جنسی رد عمل دورانیہ بھی شامل ہے۔[3][4] کسی کا جنسی رجحان یہ طے کرتا ہے کہ اس شخص کی جنسی دل چسپی کیا ہے اور دوسرا شخص اس کے لیے کیا کشش رکھتا ہے۔[5] جنسیت کے جسمانی اور جذباتی پہلوؤں میں وہ بندھن بھی شامل ہیں جو گہرے جذبات یا جسمانی طور پر پر محبت کے اظہار کے دوران میں کیے جاتے ہیں۔ اس میں بھروسا اور دیکھ ریکھ بھی شامل ہیں۔ سماجی امور میں کسی کی جنسیت پر انسانی سماج کا اثر شامل ہے، جب کہ روحانیت اس شخص کے دوسروں سے روحانی تعلقات کا احاطہ کرتا ہے۔ جنسیت پر ثقافت، سیاست، قانون، فلسفہ، اخلاق، حق و باطل سے متعلق تصورات اور زندگی کے مذہبی پہلو کا بھی اثر رہتا ہے۔[3][4]

مزید دیکھیے

ترمیم

جنسیت کی اصطلاحات

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sex and Society, Volume 2۔ Marshall Cavendish۔ 2010۔ ص 384۔ ISBN:0761479074۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-21۔ The term human sexuality broadly refers to how people experience and express themselves as sexual beings.
  2. Joan Ferrante (2014)۔ Sociology: A Global Perspective۔ Cengage Learning۔ ص 207۔ ISBN:1285746465۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 21، 2017۔ Sexuality encompasses all the ways people experience and express themselves as sexual beings. {{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت)
  3. ^ ا ب پ Jerrold S. Greenberg, Clint E. Bruess, Sara B. Oswalt (2016)۔ Exploring the Dimensions of Human Sexuality۔ Jones & Bartlett Publishers۔ ص 4–10۔ ISBN:1284081540۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-21۔ Human sexuality is a part of your total personality. It involves the interrelationship of biological, psychological, and sociocultural dimensions. [...] It is the total of our physical, emotional, and spiritual responses, thoughts, and feelings.
  4. ^ ا ب پ ت Anne Bolin, Patricia Whelehan (2009)۔ Human Sexuality: Biological, Psychological, and Cultural Perspectives۔ Taylor & Francis۔ ص 32–42۔ ISBN:0789026716۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 21، 2017 {{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في: |accessdate= (معاونت)
  5. "Sexual orientation, homosexuality and bisexuality"۔ امیریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن۔ 2013-08-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-08-10