سندھو رومن لپی یا انڈس رومن اسکرپٹ (انگریزی: Indus Roman Script ) سے مراد ایک ایسی اسکرپٹ ہے، جس کے تحت انگریزی حروف تہجی کے ذریعے آسانی کے ساتھ نہ صرف سندھی زبان بلکہ انڈس سولائیزیشن یعنی پاکستان کی سبھی زبانیں یعنی اردو، پنجابی، سرائیکی، بلوچی، پشتو، کشمیری اور خطہ پاکستان کی دیگر زبانیں بھی آسانی کے ساتھ لکھی اور پڑھی جا سکتی ہیں۔

انڈس رومن سندھی میں زیر، زبر اور پیش کی بہت اہمیت ہے۔ انڈس رومن اسکرپٹ میں الفاظ کے تلفظ، ساخت، ضروت اور جڑت کے مطابق زبر کے لیے A استعمال کی جاتی ہے مگر مخصوص حالتوں یا صورتوں میں زبر کے لیے انگریزی کی U بھی استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اسی طرح انڈس رومن اسکرپٹ میں زیر کے لیے انگریزی کی آئی I استعمال کی جاتی ہے، مگر خصوصی حالتوں یا صورتوں میں ایکسیپشن کے طور پر زیر کے لیے E بھی استعمال میں لانے کی اجازت ہے اور پیش کے لیے انڈس رومن اسکرپٹ میں U استعمال کی جاتی ہے۔[1]

انڈس رومن صورتخطی ترمیم

A ا، ع TH ٿ (سندھی)، تھ JH جهه H ه، هه،ح DD ڏ (سندھی، سرائیکی آواز)
B ب TT ٽ (سندھی)، ٹ JJ ڄ (سندھی، سرائیکی آواز) KH خ DHH ڍ (سندھی)، ڈھ
BB ٻ (سندھی اور سرائیکی آواز) THH ٺ (سندھی)، ٹھ NJN ڃ (سندھی، سرائیکی آواز) D د R ر
BH ڀ (سندھی)، بھ P پ CH چ DH ڌ (سندھی)، دھ RR ڙ (سندھی)، ڑ
T ت، ط J ج CHH ڇ (سندھی)، چھ D or D' ڊ (سندھی)، ڈ S س، ث ،ص
SH ش F ف PH ڦ (سندھی)، پھ K ڪ، ک Q ق
G or GHH' غ KHH ک (سندھی)، کھ G گ GH گهه GG ڳ (سندھی و سرائیکی آواز)
NGN ڱ (سندھی و سرائیکی آواز) L ل M م N ن، ں NN ڻ (سندھی و سرائیکی آواز)
W,V و E, EE, Y ي، ی ے Z ض، ذ، ز، ظ X (ایکسیپشن کے طور پر بہ ضرورت استعمال کی جائے) C (ایکسیپشن کے طور پر بہ ضرورت استعمال کی جائے)

[1]

انڈس رومن لغت ترمیم

گلوسبی ڈکشنریز نے انڈس رومن اسکرپٹ کو سندھی زبان سمیت خطہ پاکستان کی دیگر زبانوں کے لیے ایک اور موزوں خط تسلیم کرتے ہوئے اپنی ڈکشنریز میں شامل کر لیا ہے۔[1][2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم