باب ہند
انڈیا گیٹ
(انڈیا گیٹ سے رجوع مکرر)
باب ہند (انگریزی:India Gate) بھارت کی دار الحکومتی عملداریدہلی کے قلب میں واقع ایک قومی یادگار ہے۔ انڈیا گیٹ برطانوی دورِحکومت میں ان ہندوستانی فوجیوں کی یادگار کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا جو پہلی جنگ عظیم میں انگریزی حکومت کے لیے مارے گئے تھے۔اس کو آل انڈیا وار میموریئل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انڈی گیٹ ہندوستان کے دار الحکومت نئی دلّی میں راجپتھ کے مشرقی کنارے پر واقع یہ عمارت لال اور بھورے رنگ کے پتھروں اور گرینائٹ سے تعمیر کی گئی ہے۔ 138 فٹ ( 42 میٹر) اونچی اس عمارت کی نقشہ سازی سر ایڈون لوٹینس نے کی تھی۔
باب ہند | |
---|---|
India | |
India Gate | |
Used for those deceased 1914-1921 | |
قیام | 10 February 1921 |
نقاب کشائی | 12 February 1931 |
مقام | 28°36′46.31″N 77°13′45.5″E / 28.6128639°N 77.229306°E |
ڈیزائن از | Edwin Lutyens |