انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ-1 میں شراکت کی۔ اس ٹیم نے 1975 سے 1979 تک پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا ریکارڈ

ترمیم

محکمہ انکم ٹیکس نے چار سیزن پر آٹھ میچ کھیلے ، ایک میچ میں کامیابی ملی ، تین ہارے اور چار ڈرا ہوئے۔ 1977-78 میں پشاور کو دو وکٹوں سے شکست دینے کے بعد [1] انھوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ، جہاں وہ حبیب بینک لمیٹڈ کے ہاتھوں زیر ہو گئے ، جس کے لیے ارشد پرویز اور محسن خان نے دوسری وکٹ کے لیے 426 رن بنائے۔ [2]

معروف کھلاڑی

ترمیم

سعادت علی نے تمام آٹھ میچ کھیلے ، انھوں نے 62.80 کی اوسط سے 942 رنز بنائے ، [3] اور 30.29 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کیں۔ [4] انھوں نے 1976-77 میں بہاولپور کے خلاف ٹیم کے لیے سب سے زیادہ انفرادی اسکور 277 بنایا۔ [5] بہترین بولنگ کے اعداد و شمار 8 وکٹ 82 سکور دے کر (میچ میں 135 سکور دے کر 13 وکٹیں) سعود خان نے 1977-78 میں لاہور اے کے خلاف حاصل کیں ۔ [6]

موجودہ صورت حال

ترمیم

محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیموں نے سیمی فرسٹ کلاس سطح پر کھیلنا جاری رکھا ہے۔ وہ سرپرست ٹرافی کے گریڈ دوم میں مقابلہ کرتے ہیں۔ [7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Income Tax Department v Peshawar 1977-78
  2. Habib Bank Limited v Income Tax Department 1977-78
  3. Saadat Ali batting by team
  4. Saadat Ali bowling by team
  5. Bahawalpur v Income Tax Department 1976-77
  6. Income Tax Department v Lahore A 1977-78
  7. "Other matches played by Income Tax Department at CricketArchive"۔ 2020-04-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-12

بیرونی روابط

ترمیم