انکیدو
انکیدو یا ان کدو قدیم میسوپوٹیمیا رزمیہ گلگامش کا ایک مرکزی کردار ہے۔ انکیدو کو ارورو تخلیق کی دیوی نے گلگامش کے متکبرانہ رویے سے نجات کے لیے، مٹی اور لعاب سے پیدا کیا۔ کہانی کے مطابق وہ ایک جنگلی آدمی تھا، جسے جانوروں نے اٹھا لیا اور اسے مکمل طور پر انسانی معاشرے سے دور رکھا یہاں تک کہ اسے شمہت (خاتون) کے ساتھ صحبت کرنے پر پتا چلتا ہے کہ وہ انسان ہے جانور نہیں۔ پھر یہ انسانوں سے ملتا ہے اور انسان اسے تہذیب سے قریب کرتے ہیں ایرک کا بادشاہ (گلگامش) اس سے کشتی کرتا ہے اور انکیدو گلگامش سے شکست کھا کر اسے اپنا آقا تسلیم کر لیتا ہے۔ اگرچہ یہ طاقت اور چال میں گلگامش کے برابر ہے، مگر یہ جنگلی یا قدرتی دنیا کی علامت ہے۔ اسے مہذب کرنے کے لیے متضاد الفاظ کا استعمال کیا گیا، جیسے شہری نسل کا سپاہی بادشاہ۔ انکیدو پھر بادشاہ کا مستقل ساتھی اور گہرا محبوب دوست بن جاتا ہے۔ وہ ہر مہم جوئی پر اس کے ہمراہ ہوتا ہے، یہاں تک کہ (دیوتاؤں کے سازش سے ) بیمار ہوتا اور مر جاتا ہے۔ انکیدو کی موت نے گلگامش میں لافانی ہونے کی تحریک پیدا کر دی۔ اور وہ پھر لافانی ہونے کی دھن میں کوششیں شروع کر دیتا ہے۔ انکیدو کی موت نے گلگامش کو ایک خدائی لافانی شخصیت بنا دیا۔ [1] [2]
انکیدو کی پیدائش و جنگلی زندگی
ترمیمایرک کی عوام دیوتاؤں سے گلگامش سے متعلق شکایت کرتے ہیں کہ وہ گلگامش بہت سخت ہے۔ دیوی ارورو جو تخلیق کی دیوی ہے اس نے گلگامش کے مقابل پانی (تھوک) اور مٹی سے انکیدو (یا ان کدو) کو پیدا کیا۔ انکیدو کو جانور اٹھا کر ساتھ لے جاتے ہیں اور اسے انسانوں سے دور بڑا کرتے ہیں۔ وہ جانوروں کی طرح گھاس کھاتا اور انی کی طرح پانی پیتا رہا۔ وہ ان کے ساتھ رہتا ہے، جانوروں کے ساتھ گھومتا اور کھیلتا ہے۔ ایچ ایم ہنز نے کہا ہے کہ اس سے پتا چلتا ہے کہ میسوپوٹیمیا کے لوگ ابتدا میں جنگلوں میں رہتے تھے اور پھر آہستہ آہستہ وہ جنگلوں سے باہر آئے۔[3] اتفاقی طور پر ایک شخص (شکاری) انکیدو کو دیکھ لیتا ہے اور اس عجیب سے انسان (انکیدو) سے ڈر جاتا ہے وہ اپنے باپ سے بیان کرتا باپ اسے ایرک کے بادشاہ (گلگامش) کی طرف بھیج دیتا ہے کہ اس سے ایک خوبصورت دیوداسی لے آ کرآئے اور انکیدو جہاں رہتا ہے وہاں ندی پر اس دیوداسی کو برہنہ بیٹھا دے، انکیدو اسے دیکھ کر اس پر فریفتہ ہو جائے گا اور جب وہ اس سے صحبت کرے گا تو اس کی جانوروں والی خصوصیات ختم ہونے لگ جائیں گی اور وہ انسانی جبلت پر واپس آجائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور گلگامش نے اسے ایک دیوواسی (طوائف، شہمت نام کی) دی بھیجی۔ .[4]
انکیدو شہمت نامی اس دیوداسی کے ساتھ چھ دن اور سات راتیں بسر کرتا ہے، جس کے بعد، اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ جانوروں سے مختلف ہے اور وہ واپس انسانیت کی طرف پلٹ آتا ہے۔[5] وہ واپس شہمت کے پاس آتا ہے وہ اسے تہذیب یافتہ لوگوں سے متعلق بتاتی ہے۔ اب وہ پہلی زندگی کے خلاف چرواہوں کے ریوڑ کی حفاظت کا کام کرتا ہے، لٹیروں سے حفاظت کے لیے۔ جسٹرا اور کلے کی رائے کے مطابق یہ اصل میں انسان کے طرز معاش اور قسمت کی نماہندگی کرتی ہوئی ایک کہانی ہے۔ "کہ کس طرح ایک عورت سے صحبت کے ذریعے انھوں نے انسانی وقار کے احساس کو بیدار کیا، ..."[6]
شہمت اسے گلگاقش کی سختی سے متعلق بتاتی ہے وہ اس کے ساتھ ایرک جاتا ہے اور گلگامش سے کشتی لثٹرتا ہے اور ہار جاتا ہے اور اسے آقا مان لیتا ہے بعد میں وہ اچھے دوست بن جاتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Jastrow 1911, pp. 788–789.
- ↑ انسائیکلوپیڈیا تاریخ و تہذیب، داودی دجلہ و فرات،شاہکار بک فاؤنڈیشن، لاہور،2007ء۔ جلد 2، صفحہ 146،47
- ↑ Henze, M.H., The Madness of King Nebuchadnezzar, Brill, 1999, ISBN 978-90-04-11421-0
- ↑ "The Coming of Enkidu", The Epic of Gilgamesh, Assyrian International News Agency
- ↑ Westenholz, Aage and Koch-Westenholz, Ula. "Enkidu - the Noble Savage?", Wisdom, Gods and Literature: Studies in Assyriology in Honour of W.G. Lambert, (Wilfred G. Lambert, A. R. George, and Irving L. Finkel, eds.), Eisenbrauns, 2000, ISBN 978-1-57506-004-0
- ↑ Jastrow, Jr., Morris and Clay, ALbert T., An Old Babylonian Version of the Gilgamesh Epic, p.20, Yale University Press, New Haven, Connecticut, 1920
مزید حوالہ جات
ترمیم- Morris Jastrow (1911ء)۔ "Eabani"۔ $1 میں ہیو چشولم۔ دائرۃ المعارف بریطانیکا (11ویں ایڈیشن)۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس
- The Epic of Gilgamesh, Foster, Benjamin R. Foster trans. & edit. New York: W.W. Norton & Company, 2001. ISBN 0-393-97516-9