انگکور وات یا انگ کور واٹ (انگریزی: Angkor Wat) انگ کور، کمبوڈیا میں واقع ایک مندر ہے جسے 12 ویں صدی کے اوائل میں شاہ سوریاورمن ثانی کے لیے سرکاری مندر اور دار الحکومت کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ یہ قدیم خمیر طرز تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ یہ اپنے قیام سے ہمیشہ اہم مذہبی مرکز رہا ہے۔ یہ کمبوڈیا کا قومی نشان ہے اور اس کے قومی پرچم پر موجود ہے اور ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے کمبوڈیا کا سب سے پرکشش مقام بھی ہے۔ یہاں کی سیاحت کرنے والوں کے حقیقی اعداد و شمار تو ظاہر نہیں کیے گئے لیکن 2004ء میں ملک میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی افراد آئے، وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے 57 فیصد مندر کو دیکھنے کے لیے آئے تھے۔

انگکور وات
متناسقات13°24′45″N 103°52′0″E / 13.41250°N 103.86667°E / 13.41250; 103.86667متناسقات: 13°24′45″N 103°52′0″E / 13.41250°N 103.86667°E / 13.41250; 103.86667
نام
دیگر نامنوکور وات (Nokor Wat) ((خمیر: នគរវត្ត)‏)
حقیقی نامپرسات انگکور وات (Prasat Angkor Wat)
مقام
ملککمبوڈیا
محل وقوعانگکور, صوبہ سیئم ریپ, کمبوڈیا
فن تعمیرات اور ثقافت
طرز تعمیرخمیر
تاریخ
تاریخ تعمیر
(موجودہ ڈھانچہ)
بارہویں صدی
تخلیق کارآغاط Suryavarman II تکمیل Jayavarman VII
مندر میں داخلے کا مرکزی راستہ

یہ مندر ایک خندق اور دیوار کے وسط میں قائم کیا گیا ہے۔ بیرونی دیوار 3.6 کلومیٹر طویل ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ دنیا کی سب سے بڑی مذہبی عبادت گاہ ہے۔ 1992ء میں اسے عالمی ثقافتی ورثہ بھی قرار دیا گیا تھا۔