کمبوڈیا جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔ اس ملک کی سرحدیں ویت نام، لاؤس، خلیج تھائی لینڈ اور تھائی لینڈ سے ملتی ہیں۔ اس کا دار الحکومت نوم پن ہے۔

کمبوڈیا
کمبوڈیا
کمبوڈیا
پرچم
کمبوڈیا
کمبوڈیا
نشان

 

شعار
(خمیر میں: ជាតិ សាសនា ព្រះមហាក្សត្រ ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:   نوکور ریاچ   ویکی ڈیٹا پر (P85) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زمین و آبادی
متناسقات 12°30′N 105°00′E / 12.5°N 105°E / 12.5; 105   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
پست مقام خلیج تھائی لینڈ (0 میٹر )  ویکی ڈیٹا پر (P1589) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 181035 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دارالحکومت پنوم پن   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان خمیر زبان   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی 16005373 (2017)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خواتین
7571837 (2019)[3]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1540) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرد
7980374 (2019)[3]  سانچہ:مسافة ویکی ڈیٹا پر (P1539) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکمران
طرز حکمرانی آئینی بادشاہت   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلی ترین منصب نورودوم سیہامونی (14 اکتوبر 2004–)  ویکی ڈیٹا پر (P35) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سربراہ حکومت ہون مانیت   ویکی ڈیٹا پر (P6) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقننہ کمبوڈیا پارلیمان   ویکی ڈیٹا پر (P194) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 9 نومبر 1953  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 18 سال   ویکی ڈیٹا پر (P3000) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر اعداد و شمار
کرنسی کمبوڈین ریل   ویکی ڈیٹا پر (P38) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+07:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں   ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم kh.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 KH  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +855  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

قدیم تاریخ

ترمیم

پندرہ سو قبل مسیح میں جنوب مشرقی چین سے لوگ آکر آباد ہوئے یے جو تانبے اور چاول کی کاشت سے واقف تھے تھے پانچ سو قبل مسیح میں لوگوں نے لوہے کا استعمال سیکھا۔ اسی دوران ہندوستان کے ساتھ سیاسی بحری اور تجارتی تعلقات قائم ہوئے۔ ہندوستان سے آنے والے زیادہ تر لوگ دریائے می کانگ کی وادی میں آباد ہوئے جہاں وہ مچھلیاں پکڑتے، چاول کاشت کرتے اور مویشی پالتے تھے۔

فونان سلطنت

ترمیم

ہندوستان سے ہجرت کرکے کمبوڈیا آباد ہونے والے لوگوں نے فونان سلطنت قائم کی۔ یہ سلطنت دریائے میکانگ اور دریائے باسک کے نچلے حصوں میں قائم ہوئی۔ سلطنت میں کاشتکار شہروں کے اطراف میں جبکہ تاجر ساحلی علاقوں میں آباد ہوئے۔ بحری تجارت کی وجہ سے ہندوستان کی تہذیب و تمدن اور مذہب بھی کمبوڈیا پہنچا۔

چنلا سلطنت

ترمیم

چنلا کا علاقہ فونان سلطنت کے ماتحت تھا۔ چھٹی صدی عیسوی میں اس علاقے کے حکمران سترا سینا نے بغاوت کرکے فونان سلطنت پر قبضہ جما لیا اور چنلا آزاد سلطنت قائم کر دی۔ 706عیسوی کے بعد یہ حکومت دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، بحری اور بری چنلا۔ اس دوران خمر نام کے ایک گروہ نے چنلا حکومت کا خاتمہ کرکے 802 عیسوی میں خمر سلطنت قائم کردی [4]۔

خمر سلطنت

ترمیم

جیاورمن دوم 802 سے 850 تک خمر سلطنت کا حکمران رہا۔ اس کا جانشین اپنی سلطنت کو جھیل تونلے ساپ سے شمال تک لے گیا۔ اس کے بعد اندرا ورمن (877ء - 889ء) اور پھر اس کا بیٹا یاسو ورمن اول (889ء - 900ء) خمر سلطنت کا حکمران ہوا۔ یاسو ورمن نے اپنے نام پر یاسو دراپورا شہر آباد کر کے اسے دار الحکومت بنایا، ساتھ ہی شمال میں پانی کے ذخیرے بنائے۔

فہرست متعلقہ مضامین کمبوڈیا

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1.     "صفحہ کمبوڈیا في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اکتوبر 2024ء 
  2. ناشر: عالمی بنکhttps://data.worldbank.org/indicator/SP.POP.TOTL — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اپریل 2019
  3. ^ ا ب https://www.nis.gov.kh/nis/Census2019/Final%20General%20Population%20Census%202019-English.pdf
  4. آفاق انسائیکلوپیڈیا، شمارہ 442