انیت قبر
انیت قبر (انگریزی: Anıtkabir) مصطفٰی کمال اتاترک کا مقبرہ ہے، جو ترک جنگ آزادی کے رہنما اور جمہوریہ ترکی کے بانی اور پہلے صدر) تھے۔ یہ انقرہ میں واقع ہے اور اسے ماہر تعمیرات پروفیسر ایمن اونات اور اسسٹنٹ پروفیسر احمد اورہان اردا نے ڈیزائن کیا تھا، جن کی تجویز نے اتاترک کی یادگار کے لیے 1941 میں ترک حکومت کی جانب سے منعقدہ مقابلے میں متعدد ممالک سے 48 دیگر اندراجات کو پیچھے چھوڑ دیا۔
متناسقات | 39°55′32″N 32°50′16″E / 39.92556°N 32.83778°E |
---|---|
مقام | انقرہ، ترکی |
نمونہ ساز | Emin Halid Onat[1] and Ahmet Orhan Arda |
قسم | مقبرہ |
مواد | کنکریٹ, ٹراورٹائن اور سنگ مرمر |
لمبائی | 57.35 میٹر (188.2 فٹ) |
چوڑائی | 41.65 میٹر (136.6 فٹ) |
اونچائی | 27 میٹر (89 فٹ) |
تاریخ آغاز | 9 اکتوبر 1944 |
تاریخ تکمیل | 1 ستمبر 1953 |
تاریخ افتتاح | 1 ستمبر 1953 |
انتساب | مصطفٰی کمال اتاترک |