انیل دیوگن (25 مئی 1969 - 5 اکتوبر 2020) ایک بھارتی فلم ساز، اسکرین رائٹر ، پریم پرکاش دیوگن کے بیٹے، [1] اور اداکار اجے دیوگن کے پہلے کزن تھے۔ [2] انھوں نے راجو چاچا اور بلیک میل جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی انیل دیوگن51 سال کی عمر میں 5 اکتوبر 2020ء کی رات کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے [3] [4]

انیل دیوگن
معلومات شخصیت
پیدائش 25 مئی 1969(1969-05-25)
بمبئی، مہاراشٹرا، ہندوستان
وفات 5 اکتوبر 2020(2020-10-50) (عمر  51 سال)
ممبئی، مہاراشٹر
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدین پریم پرکاش دیوگن (والد)
والد ویرو دیوگن   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان See دیوگن فیملی
عملی زندگی
پیشہ
دور فعالیت 1996–2020
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انیل دیوگن فلم ساز، ویرو دیوگن کے بھائی پریم پرکاش دیوگن کے ہاں پیدا ہوئے اور اداکار اجے دیوگن اور ان کی بہنوں کویتا اور نیلم کا کزن تھا۔ [5] اس نے دہلی کے کیندریہ ودیالیہ میں تعلیم حاصل کی۔ کہا جاتا ہے کہ بچپن ہی سے، اس کا تخلیقی ذہن کہانیوں سے متوجہ تھا اور انھیں سنانے کا جنون تھا۔ وہ موسیقی کا شوقین تھا اور اس نے طبلہ اور مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کی تھی۔ نئی دہلی کے شہید بھگت سنگھ کالج سے 1989ء میں گریجویشن کرنے کے بعد، انھوں نے اجے دیوگن کی حوصلہ افزائی کے بعد فلم انڈسٹری میں شمولیت اختیار کی اور سنیل اگنی ہوتری ، انیس بزمی اور راج کنور کے ساتھ کئی فلموں میں معاونت کی۔ وہ شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Anil Devgan News: Ajay Devgn's Cousin brother Died due to Cardiac Arrest"۔ S A News (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2020 
  2. "Ajay Devgn's cousin Anil Devgan dies at 51"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2020 
  3. "Ajay Devgn's brother Anil Devgan dies, actor says 'his untimely demise has left our family heartbroken'"۔ 6 October 2020 
  4. "Ajay Devgn's Brother Anil Dies. No Prayer Meet Because of Pandemic, Says the Actor" 
  5. Jyoti Kanyal (October 6, 2020)۔ "Ajay Devgn's cousin Anil Devgan dies at 51 in Mumbai"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2020