اوانکائی
ابانکائی ( ہسپانوی زبان: Abancay) پیرو کا ایک شہر جو صوبہ ابانکائی میں واقع ہے۔[1] ابانکائی شہر اپوریماک علاقہ کا اقتصادی ، ثقافتی مرکز ہے۔
قصبہ | |
نعرہ: El Eterno Valle Primaveral (The Eternal Springtime Valley) | |
ملک | پیرو |
پیرو کے علاقہ جات | اپوریماک علاقہ |
Province | Abancay Province |
قیام | 1540 |
قصبہ | 1873 |
شہر | 1874 |
بلندی | 2,377 میل (7,799 فٹ) |
آبادی | |
• تخمینہ (2015) | 58,741 |
ویب سائٹ | www.muniabancay.gob.pe |
نام
ترمیمابانکائی لفظ کی اصل مقامی کیچوائی زبان کا لفظ امانکائی ہے جس کے معنی گل سوسن کے ہیں۔
محلِ وقوع
ترمیمدنیا کے طویل ترین پہاڑی سلسلے سلسلہ کوہ انڈیز کے دامن میں واقع یہ وادی نما شہر 2,377 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ اس کے نزدیک اہم ترین شہروں میں کوزکو، چل اوانکا اور اندا او ایلس شامل ہیں۔
تاریخ
ترمیمشہر ابانکائی انکا کی آمد سے قبل ہی آباد تھا۔ اور یہاں پر کیچوائی زبان بولنے والی چانکا اقوام رہا کرتے تھے۔ مزید دیکھیے کیچوائی زبانیں ہسپانوی نوآبادیاتی مہم جوئی کے بعد اس شہر کا ابانکائی پڑ گیا۔ ہسپانوی نوآبادیات کے بارے میں مزید دیکھیے ۔ نوآبادیاتی ہسپانوی امریکا
معیشت
ترمیمابانکائی اپوریماک علاقہ کا زرعی اور اقتصادی مرکز شمار ہوتا ہے۔ شراب کی صنعت، گنہ اور گڑ کی شراب بنانے اور ریشم کی کاشتکاری اور ریشم سے سازوسامان بنانے کے حوالے سے مشہور ہے۔
سیاحت
ترمیمکارنیول تہوار پیرو کا مشہور تہوار ہے جو فروری کے آخری ہفتے سے مارچ کے مہینے کے آخر تک منایا جاتا ہے۔ ابانکائی کے اطراف میں خوبصورت مناظر دریائے پاچاچاکا اور جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ انپے قومی پناہ گاہ موجود ہے۔ دریائے پاچاچاکا کشتی رانی کے لیے مشہور ہے۔
تعلیم
ترمیماسکولز اور کالجز
ترمیمابانکائی میں اسکول میگوئل گراو ہے جو مشہور و معروف ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ جس کی بنیاد 1880 عیسوی میں رکھی گئی۔
یونیورسٹیز
ترمیمابانکائی شہر چھوٹے ہونے کے باوجود اعلیٰ تعلیم کا مرکز ہے سرکاری یونیورسٹی کے ساتھ یہاں پر دو پرائیویٹ یونیورسٹیز بھی ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم
|
|