اوجریالہ (انگریزی: Ujhriala) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔[1] اوجریالہ ایک تا ریخی گا ؤں ہے جو روات کے قریب واقع ہے اس گاؤں کا رقبہ تقر یباً چار ہزار کنا ل پر مشتمل تھا ایوب دورمیں تقر یباً اس کا رقبہ 1472 کنال ریڈیو پاکستان والوں نے خرید لیا تھا گاؤں کی زمین کاشت کے لحاظ سے بہت اچھی ہے لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت ہے ہمارے گاؤں کے لوگ محنتی اور نڈر ہیں قومیت راجپوت پھکڑال ہے ہمارے گاؤں کی تین ڈھوکیں ہیں جن کی آبادی 100 گھرانے سے زیادہ ہے گاؤں کا قبرستان تاریخی ہے تقریباً 40کنال تک کا رقبہ ہے اور اس میں عید گاہ بھی ہے اورکوئی جب کوئی جنازہ وغیرہ ہوتو وہ بھی وہاں پڑھا جاتا ہے یونین کونسل لودھرہ ہے اور تھانہ روات ہے گاؤں کے لوگ سنگت اور زبان کے پکے ہیں ہمارے گاؤں میں تقریباً ہر گھر میں گائے بھینس پائی جاتی ہے تقریباً لوگ دودھ اور مکھن گھر کا استعمال کرتے ہیں۔ گاؤں میں گندم ہر گھر میں اچھی خاصی ہوجاتی ہے اور تقریباً لوگ آٹا وغیرہ گھر کا استعمال کرتے ہیں کچھ لوگ بیرون ملک میں اور کچھ فوج میں ہیں اور کچھ پولیس میں ملازم ہیں اور باقی جو ہیں کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

پاکستان کا ایک قصبہ
سرکاری نام
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمPunjab
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع راولپنڈی
تحصیلGujar Khan

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم