اودھ اخبار
منشی نول کشور کا جاری کردہ اردو اخبار
اودھ اخبار 1859ء میں [1] منشی نول کشور نے لکھنؤ سے جاری کیا پہلے ہفت روزہ تھا۔ 1874ء میں روزنامہ بن گیا۔ مولوی غلام محمد خان تپش ،پنڈت رتن ناتھ سرشار، مولوی احمد حسن شوکت، عبدالحلیم شرر، سید امجد علی، اشیری، مرزا حیرت دہلوی، ادارہ تحریر سے وابستہ رہے۔ منشی غلام محمد خاں تپش اور رتن ناتھ سرشار کے عہد ادارت میں اخبار نے بڑی مقبولیت حاصل کی۔ اودھ پنچ اس کا ہمعصر تھا۔ دونوں میں ظریفانہ چشمکیں ہوتی رہتی تھیں۔ پنڈت رتن ناتھ سرشار نے اسی اخبار میں فسانہ آزاد کا آغاز کیا جو بالاقساط چھپتا رہا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ امداد صابری (1952)۔ تاریخ صحافت اردو، جلدو دوم۔ نئی دہلی: حسن زمان، تالی گنج، کلکتہ۔ صفحہ: 58۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2016