اودھ پنچ لندن پنچ کی طرز پر اردو کا ایک مزاحیہ ہفت روزہ تھا جسے منشی سجاد حسین نے 1877ء میں لکھنؤ سے جاری کیا۔ یہ اخبار سیاست کو ظرافت کا جامہ پہنا کر پیش کرتا تھا۔ مرزا محمد مرتضی عرف مچھوں بیگ عاشق جن کا قلمی نام ستم ظریف تھا، 33 برس تک اس میں مزاحیہ مضامین لکھتے رہے۔ نواب سید محمد آزاد، اکبرالہ آبادی، پنڈت ترھون ناتھ، منشی جوالا پرشاد برق، منشی احمد علی شوق، منشی احمد علی کسمنڈوی جیسے اہل قلم ادارت تحریر سے منسلک رہے۔ یہ اخبار ہندو مسلم اتحاد اور انڈین نیشنل کانگرس کا مؤید، مغربی تہذیب کا مخالف اور مشرقی اقدار کا علمبردار تھا۔ مزاحیہ کارٹون اور نظمیں کثرت سے شائع ہوتی تھیں۔ اودھ پنچ چھتیس برس کی مسلسل اشاعت کے بعد منشی سجاد حسین کی زندگی ہی میں سنہ 1912ء میں بند ہو گیا۔[1]

شعبہمزاحیہ
فکاہیہ
دورانیہہفت روزہ
ملک بھارت
مقام اشاعتلکھنؤ
زباناردو

حوالہ جات ترمیم

  1. طرح دار لونڈی، منشی سجاد حسین صفحہ 8