اورماڑہ
(اورمارا سے رجوع مکرر)
اورماڑہ بلوچستان (پاکستان) کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ ہے۔ کراچی سے 240 کلومیٹر دور گوادر کی طرف واقع ہے۔ 99 فی صد لوگ مسلمان ہیں۔ یہاں ایک چھوٹی بندرگاہ ہے اورپاکستان کی بحریہ کا ایک اڈا جناح نیول بیس کے نام سے موجود ہے۔ یہ بندرگاہ پہلے ریاست لسبیلہ میں شامل رہی ہے، مگر آج کل مکران ڈویژن کا حصہ ہے۔ 1938ء تک برٹش انڈیا سٹیم نیو یگشین کمپنی کے جہاز ہر پندرہ دن بعد یہاں ساحل سے قریباً تین میل کے فاصلے پر لنگر انداز ہوتے تھے۔ بیرون ممالک خصوصاً سری لنکا اور جاپان سے تجارتی سامان آتا اور یہاں سے زیادہ تر خشک مچھلی اور پیش کی چٹائیاں دساور کو جاتیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ پاکستان کی سیر گاہیں شیخ نوید اسلم